ٹانک میں فوجی کانوائے پر خودکش دھماکا، حملہ آور سمیت دو افراد ہلاک
👁️ 24 بار دیکھا گیا
ٹانک میں فوجی کانوائے پر خودکش دھماکا، حملہ آور سمیت دو افراد ہلاک
اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں پیر کو فوجی قافلے پر حملے میں خودکش حملہ آور سمیت دو افراد ہلاک ہوگئے۔
ٹانک میں تھانہ ایس ایم اے کی حدود میں بولٹن آباد کے قریب فوجی کانوائے پر خودکش دھماکا، دھماکے میں خودکش بمبار سمیت 2 افراد ہلاک۔ ڈی پی او #Tank کے مطابق خودکش بمبار کا حدف سیکیورٹی فورسز کی گاڑیاں تھی تاہم دھماکے میں سیکیورٹی فورسز مکمل محفوظ رہیں اور کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا۔
— Shabbir Hussain Turi (@ShabbirTuri) November 21, 2022
یہ واقعہ ٹانک جنوبی وزیرستان روڈ پر تھانہ ایس ایم اے کی حدود میں بولٹن آباد کے علاقے میں اس وقت پیش آیا جب سکیورٹی اہلکار ایک کانوائے کی شکل میں جا رہے تھے۔
پولیس کے مطابق دھماکے میں خودکش بمبار ہلاک جبکہ ایک مشتبہ شخص کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ملی ہیں۔
زخمی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوے ہلاک ہوگیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹانک کے مطابق خودکش بمبار کا حدف سیکیورٹی فورسز کی گاڑیاں تھیُ تاہم دھماکے میں سیکیورٹی فورسز کے اہلکار مکمل طور محفوظ رہیں اور کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا۔ آخری اطلاعات آنے تک دونوں ہلاک شدگان کی شناخت کا عمل جاری تھا۔
سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق میں داعش کے ٹھکانے پر فضائی حملہ، ٹھکانہ مکمل تباہ
13/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہاز پر نامعلوم چیز سے حملہ
13/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
کراچی : رینجرز اور سی ٹی ڈی کی کارروائی، انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک
13/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
پشاور: سی ٹی ڈی کی کاروائی، جامع مسجد خدیجۃ الکبریٰ پر خودکش حملے کا مرکزی ملزم ہلاک
12/September/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
بھارت: اعظم گڑھ میں القاعدہ کے نظریات سے متاثر 19 سالہ نوجوان گرفتار
12/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
بھارتی عدالت نے حافظ سعید کے خلاف دو ماہ میں دوسرا ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیا
12/September/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26289 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15534 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11824 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9124 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7413 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5147 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C