ٹانک میں پولیس بکتر بند گاڑی پر دھماکا، ایس ایچ او سمیت 7 اہلکار ہلاک
👁️ 196 بار دیکھا گیا
ٹانک میں پولیس بکتر بند گاڑی پر دھماکا، ایس ایچ او سمیت 7 اہلکار ہلاک
پشاور (ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں تھانہ گومل کی حدود میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر آئی ای ڈی بم دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایس ایچ او سمیت سات پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب اے پی سی گاڑی تھانہ گومل سے ٹانک شہر کی طرف آ رہی تھی۔ دھماکے میں تھانہ گومل کے ایڈیشنل ایس ایچ او اسحاق خان ، ایس آئی شیر اسلم خان، ڈرائیور عبدالجمید، حضرت علی اور احسان اللہ جب کہ 2 ایف سی اہلکار ارشد علی اور اللہ خان بھی ہلاک گئے ہیں۔
پولیس حکام نے بتایا کہ دھماکے کے بعد ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی میتوں کو ریسکیو 1122 کے ذریعے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ٹانک منتقل کر دیا گیا ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ خیز مواد سڑک کے کنارے نصب کیا گیا تھا۔ واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’واقعہ کے ذمہ دار دہشت گردوں کو جلد از جلد ان کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔‘
پیر کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے ’واقعہ میں شہید ہونے والوں کے لیے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی۔‘
وزیراعظم نے واقعے کی فوری تحقیقات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کے ذمہ دار دہشت گردوں کو جلد از جلد ان کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ حکومت پاکستان ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 124 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 151 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8826 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4549 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3266 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2448 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2086 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1894 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C