ٹانک : تھانہ سٹی پر حملہ، جنڈولہ میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک
👁️ 168 بار دیکھا گیا
ٹانک : تھانہ سٹی پر حملہ، جنڈولہ میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک
ٹانک (ڈیلی اردو) خیبرپختونخواہ کے شورش زدہ ضلع ٹانک میں نامعلوم مسلح افراد نے ٹانک سٹی تھانے کو دستی بم حملے کا نشانہ بنایا، تاہم واقعے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے تھانہ سٹی پر دستی بم پھینکا اور دھماکے کے بعد فرار ہوگئے۔ حملے کے وقت موجود تمام پولیس اہلکار محفوظ رہے۔
واقعے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور تھانے کے اطراف سمیت ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔ پولیس نے حملہ آوروں کی گرفتاری اور واقعے کے محرکات کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
جنڈولہ میں مسلح افراد کی فائرنگ، دو افراد ہلاک
ٹانک کے سب ڈویژن جنڈولہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہوگئے، جن میں سابق امن کمیٹی کے سربراہ نصراللہ نعمت خیل کا بھائی بھی شامل ہے۔
پولیس کے مطابق مسلح افراد نے سنگری اور عزیز الرحمن کو فائرنگ کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے اور لاشوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، جبکہ فائرنگ کی وجوہات بھی معلوم کی جارہی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن میں تعز اور باب المندب کے محاذ گرم، جنوبی جائنٹس بریگیڈز کا حوثیوں کے خلاف نئے حملے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 0 بار دیکھا گیا
اسحاق ڈار کے ایرانی اور مصری وزرائے خارجہ سے رابطے، سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت
18/October/2026 👁️ 34 بار دیکھا گیا
ایران کی آبنائے ہرمز 6 روز میں کھولنے کی پیشکش، امریکا سے شرائط قبول کرنے کا مطالبہ
18/October/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
مصر کا سعودی عرب کی حمایت کا اعلان، دفاع اور سلامتی کے لیے ہر ممکن تعاون کی پیشکش
18/October/2026 👁️ 46 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی تین کارروائیاں، بی ایل اے سے وابستہ 8 مبینہ دہشت گرد ہلاک، 490 کلوگرام دھماکا خیز مواد برآمد
18/October/2026 👁️ 31 بار دیکھا گیا
سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر حادثہ، دو فوجی افسر ہلاک؛ حوثیوں کے طیارہ مار گرانے کے دعوے سے متعلق متضاد اطلاعات
18/October/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9265 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7520 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5471 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C