13/August/2026

ٹیکساس :امریکی فوج کا اپاچی ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، 2 اہلکار ہلاک

👁️ 82 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
ٹیکساس :امریکی فوج کا اپاچی ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، 2 اہلکار ہلاک

ٹیکساس :امریکی فوج کا اپاچی ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، 2 اہلکار ہلاک

واشنگٹن(ڈیلی اردو)  امریکی ریاست ٹیکساس میں فوج کا اے ایچ-64 اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں سوار دونوں فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔

 

فورٹ ہُڈ فوجی اڈے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ہیلی کاپٹر سیلاڈو کے علاقے میں حادثے کا شکار ہوا۔ مقامی پولیس کو رات تقریباً ایک بج کر 33 منٹ پر سیلاڈو گاؤں کے جنوب میں واقع ایک کھیت میں ہیلی کاپٹر کے ملبے کی موجودگی کی اطلاع ملی۔

 

اطلاع ملنے پر امدادی اور قانون نافذ کرنے والے اہلکار جائے حادثہ پر پہنچے، جہاں ہیلی کاپٹر کا ملبہ بکھرا ہوا تھا اور شدید آگ لگی ہوئی تھی۔ حکام نے حادثے میں دونوں فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔

 

فوجی حکام کے مطابق حادثے کے وقت ہیلی کاپٹر کس نوعیت کے مشن پر تھا اور طیارہ کس وجہ سے زمین پر گرا، اس حوالے سے فوری طور پر کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

 

حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے اہلکاروں کے نام ان کے اہل خانہ کو باضابطہ اطلاع دینے کے بعد جاری کیے جائیں گے۔

 

واضح رہے کہ تقریباً دو ماہ قبل امریکی فضائیہ کا بی-52 بمبار طیارہ بھی کیلیفورنیا میں حادثے کا شکار ہوا تھا، جس میں سوار تمام 8 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C