ٹی ایل پی کے مظاہروں میں ہولناک خونریزی: 11 پولیس اور 16 شہری ہلاک، 1702 زخمی
👁️ 595 بار دیکھا گیا
ٹی ایل پی کے مظاہروں میں ہولناک خونریزی: 11 پولیس اور 16 شہری ہلاک، 1702 زخمی
لاہور (ڈیلی اردو ) پنجاب پولیس نے 2016 تا 2025 کے دوران انتہا پسند تنظیم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے پرتشدد مظاہروں اور احتجاجات کے دوران ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔
پولیس کے ریکارڈ کے مطابق، انتہا پسند تنظیم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے مظاہرین کے مظاہروں کے دوران پنجاب بھر میں 11 پولیس ملازمین ہلاک اور 1648 زخمی ہوئے۔ ان میں سے 69 ملازمین مستقل معذور جبکہ 202 شدید زخمی ہوئے ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ مظاہرین کے تشدد سے 16 عام شہری ہلاک اور 54 شدید زخمی ہوئے، جس سے احتجاجات کے دوران انسانی جانوں کو شدید نقصان پہنچا۔
مالی نقصان کے حوالے سے پولیس ریکارڈ میں درج ہے کہ انتہا پسند تنظیم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے مظاہرین نے 97 گاڑیاں مکمل طور پر تباہ کیں جبکہ 2 گاڑیاں آگ لگانے کے نتیجے میں جل گئیں۔ اس کے علاوہ احتجاج کے دوران پولیس کی 10 عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا۔
پولیس نے بتایا کہ انتہا پسند تنظیم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے پرتشدد مظاہرین کے خلاف 305 مقدمات دہشت گردی کی دفعات کے تحت اور 480 مقدمات دیگر دفعات کے تحت درج کیے گئے۔ موجودہ مقدمات میں 1529 افراد کو نامزد جبکہ 17,812 نامعلوم ملزمان کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔
پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ یہ اعداد و شمار صوبے میں امن و امان کی صورتحال اور تشدد کے اثرات کی واضح تصویر پیش کرتے ہیں۔
پولیس حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے میں تعاون کریں تاکہ کسی بھی قسم کی پرتشدد کارروائی کو روکا جا سکے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ہنگو میں آئی ای ڈی دھماکہ، معروف قبائلی رہنما حاجی عزت گل ہلاک
22/July/2026 👁️ 186 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں دہشت گردوں نے سرکاری سکول بارودی مواد سے تباہ کردیا
22/July/2026 👁️ 247 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایرانی بندرگاہوں اور شہروں پر نئے فضائی حملے
22/July/2026 👁️ 154 بار دیکھا گیا
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں
22/July/2026 👁️ 132 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں جھڑپوں کے دوران مسجد اور مدرسہ تباہ، تحقیقات کا مطالبہ
22/July/2026 👁️ 242 بار دیکھا گیا
حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
22/July/2026 👁️ 285 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8968 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4824 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3580 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3579 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2569 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2321 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C