پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بھارتی جارحیت کیخلاف قرار داد متفقہ طور پر منظور
👁️ 143 بار دیکھا گیا
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بھارتی جارحیت کیخلاف قرار داد متفقہ طور پر منظور
اسلام آباد ( ڈیلی اردو) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بھارتی جارحیت کے خلاف قرار داد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔
قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر اسد قیصر کی سربراہی میں ہوا جس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارتی جارحیت کے خلاف قرارداد پیش کی۔
قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے پلوامہ حملے کی تحقیقات کی پیشکش کی تھی، بھارت نے پلوامہ حملے کے بعد پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگائے۔
قرارداد میں کہا گیا ہےکہ پاکستان نے واضح کردیا تھا کہ جارحیت کی صورت میں جواب دیا جائے گا، پاک فضائیہ نے بروقت کارروائی کرکے بھارت کی جارحیت ناکام بنائی، یہ ایوان پاک فضائیہ کی بروقت اور مؤثر کارروائی پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہے۔
ایوان قومی سلامتی کمیٹی کے اپنے وقت اور پسند کے مقام پر جواب سے متعلق بیان کی تائید کرتا ہے۔قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پارلیمان کا مشترکہ اجلاس بھارتی جارحیت کی مذمت کرتا ہے، ایوان پلوامہ حملے سے متعلق بھارتی الزامات کو بھی مسترد کرتا ہے۔
قرارداد میں مزید کہا گیا ہےکہ ایوان مقبوضہ کشمیر میں حریت قیادت کی نظر بندی اور کشمیری عوام پر مظالم کی مذمت کرتا ہے، بھارت فوری طور پر مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرے۔
ایوان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں کی روشنی میں مسئلہ کشمیر کے حل کا مطالبہ کرتا ہے، ایوان اقوام متحدہ پر زور دیتا ہے کہ وہ اپنے نامکمل ایجنڈے کی تکمیل کرے۔
قرارداد کے متن کے مطابق پاکستان او آئی سی کا بانی رکن ہے۔بھارتی وزیر خارجہ کو بلانے پر پاکستان احتجاجاً او آئی سی کے اجلاس میں شرکت نہیں کررہا۔
ایوان او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں بھارتی وزیرخارجہ کو مدعو کرنے پر مایوسی کا اظہار کرتا ہے۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اقوام متحدہ خطے میں کشیدگی پیدا کرنے پر بھارت کی مذمت کرے، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ کشیدگی کے خاتمے میں کردارادا کرے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
آبنائے ہرمز میں سعودی آئل ٹینکر پر حملہ، فلپائن کے 2 ملاح ہلاک
02/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
بھارت : حزب المجاہدین سے مبینہ روابط،سکول ٹیچر کی ضمانت مسترد
02/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
جموں و کشمیر : دہشت گرد نیٹ ورکس کےخلاف کاروائیاں تیز کرنے کا فیصلہ
02/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
کرک : تخریب کاری کی کوشش ناکام، سڑک کنارے نصب آئی ای ڈی ناکارہ بنا دی گئی
02/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
امریکا کے ایران پر تازہ حملے، تہران کا اردن، بحرین، کویت اور عراق میں امریکی اہداف پر جوابی کارروائی کا دعویٰ
02/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی، جوابی کارروائی پر مزید شدید حملوں کا انتباہ
01/September/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26265 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15512 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11793 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9092 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7379 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5059 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C