پاسداران انقلاب دہشت گرد قرار: ایران نے یورپی سفیروں کو طلب کر لیا
👁️ 210 بار دیکھا گیا
پاسداران انقلاب دہشت گرد قرار: ایران نے یورپی سفیروں کو طلب کر لیا
تہران (ڈیلی اردو) ایران نے پیر کے روز کہا کہ یورپی یونین کی جانب سے پاسداران انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کے بعد اس نے تہران میں تعینات یورپی سفیروں کو طلب کر لیا ہے۔
ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا، ’’یورپی یونین کے تمام رکن ممالک کے نمائندے جن کے تہران میں سفارت خانے ہیں، وزارتِ خارجہ میں طلب کیے گئے‘‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ’’یہ آئندہ اقدامات سے پہلے سب سے ہلکا ردِعمل ہے۔‘‘
خیال رہے گزشتہ ہفتے یورپی یونین نے ایران میں ملک گیر احتجاج کے دوران خونریز کریک ڈاؤن میں کردار کے باعث ایران کے پاسدارانِ انقلاب کو دہشت گرد گروپوں کی فہرست میں شامل کیا تھا۔ ان مظاہروں میں اطلاعات کے مطابق ہزاروں افراد ہلاک اور دسیوں ہزار گرفتار ہوئے تھے۔
امریکہ اور کینیڈا سمیت دیگر ممالک پہلے ہی پاسدارانِ انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دے چکے ہیں۔ اگرچہ یہ اقدام بڑی حد تک علامتی ہے، تاہم اس سے ایران پر معاشی دباؤ میں اضافہ ہوتا ہے، بالخصوص اس لیے کہ پاسدارانِ انقلاب ملک کی معیشت میں بڑا اثر و رسوخ رکھتے ہیں۔
پاسداران انقلاب، جو ایران کے بیلسٹک میزائلوں کا کنٹرول بھی رکھتے ہیں، صرف سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو جواب دہ ہیں۔
دریں اثنا اتوار یکم فروری کو ایران کے پارلیمانی اسپیکر نے کہا کہ 2019ء کے ایک قانون کے تحت اسلامی جمہوریہ ایران اب یورپی یونین کی تمام افواج کو دہشت گرد تنظیمیں سمجھتی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق: وادی الشای میں عراقی فضائی حملے، داعش کا اہم کمانڈر ہلاک
11/September/2026 👁️ 106 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی آپریشن، داعش خراسان کے اہم کمانڈر سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15531 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11819 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7409 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5132 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C