پاکستان، سعودی عرب اور ترکی کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدے کی تیاری مکمل
👁️ 240 بار دیکھا گیا
پاکستان، سعودی عرب اور ترکی کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدے کی تیاری مکمل
اسلام آباد / انقرہ (ڈیلی اردو/روئٹرز) پاکستان، سعودی عرب اور ترکی نے تقریباً ایک سال تک جاری رہنے والی مشاورت کے بعد ایک ممکنہ مشترکہ دفاعی معاہدے کا ابتدائی مسودہ تیار کر لیا ہے۔ یہ پیش رفت ایسے وقت سامنے آئی ہے جب گزشتہ دو برسوں کے دوران خطے میں کشیدگی میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
روئٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے وزیر برائے دفاعی پیداوار رضا حیات ہراج نے بتایا کہ یہ مجوزہ سہ فریقی دفاعی معاہدہ گزشتہ سال اعلان کیے گئے پاکستان اور سعودی عرب کے دوطرفہ دفاعی معاہدے سے الگ نوعیت کا ہے۔ ان کے مطابق معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے تینوں ممالک کے درمیان مکمل اتفاقِ رائے ضروری ہے۔
رضا حیات ہراج نے کہا،’’پاکستان، سعودی عرب اور ترکی کے درمیان سہ فریقی دفاعی معاہدہ ایک ایسا منصوبہ ہے جس پر عملی طور پر کام جاری ہے۔ معاہدے کا ابتدائی مسودہ ہمارے پاس موجود ہے، جو سعودی عرب اور ترکی کو بھی فراہم کر دیا گیا ہے۔ تینوں ممالک گزشتہ دس ماہ سے اس پر غور کر رہے ہیں۔‘‘
ترک وزیر خارجہ کی تصدیق، معاہدہ تاحال طے نہیں ہوا
جمعرات کو استنبول میں ایک پریس کانفرنس کے دوران ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان سے جب پاکستان، ترکی اور سعودی عرب کے درمیان جاری دفاعی مذاکرات سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے بات چیت کی تصدیق تو کی، تاہم واضح کیا کہ تاحال کوئی معاہدہ طے نہیں پایا۔
ہاکان فیدان نے کہا کہ خطے میں عدم اعتماد کی فضا ’’دراڑوں اور مسائل‘‘ کو جنم دیتی ہے، جس کے نتیجے میں بیرونی مداخلت، جنگوں اور دہشت گردی سے پیدا ہونے والا عدم استحکام بڑھتا ہے۔ ان کے مطابق اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے وسیع تر علاقائی تعاون ناگزیر ہے۔
ترک وزیر خارجہ کا کہنا تھا،’’ہماری تجویز ہے کہ علاقائی ریاستیں مل کر سکیورٹی کے حوالے سے ایک مشترکہ تعاون پلیٹ فارم تشکیل دیں۔ علاقائی مسائل اسی صورت حل ہو سکتے ہیں جب ممالک ایک دوسرے پر اعتماد کریں۔‘‘
انہوں نے مزید کہا کہ ملاقاتیں اور بات چیت کا سلسلہ جاری ہے، تاہم ابھی کسی باضابطہ معاہدے پر دستخط نہیں کیے گئے۔ فیدان کے مطابق ترک صدر رجب طیب ایردوآن کا وژن ایک ایسے جامع علاقائی پلیٹ فارم کا قیام ہے جو استحکام اور باہمی تعاون کو فروغ دے۔
ترک وزیر خارجہ نے اپنے بیان میں پاکستان یا سعودی عرب کا نام براہِ راست نہیں لیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 114 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 147 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8824 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4548 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3264 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2447 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2086 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1894 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C