پاکستانی سرحد سے متصل سیستان بلوچستان میں جھڑپ، 3 ایرانی اہلکاروں سمیت 9 ڈاکو ہلاک
👁️ 29 بار دیکھا گیا
پاکستانی سرحد سے متصل سیستان بلوچستان میں جھڑپ، 3 ایرانی اہلکاروں سمیت 9 ڈاکو ہلاک
تہران + کوئٹہ (ڈیلی اردو/وی او اے/اے ایف پی) پاکستان اور افغانستان کی سرحد سے متصل ایرانی صوبے سیستان بلوچستان میں ایک حالیہ جھڑپ میں نو ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں جن میں ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے مطابق چھ ‘مسلح ڈاکو’ اور تین نیم فوجی دستے کے اہلکار شامل ہیں۔
خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کے مطابق ایرانی پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ انہوں نے ملک کے جنوب مشرق میں فائرنگ کے تبادلے میں چھ ڈاکوؤں کو ہلاک کیا ہے جب کہ پاسدارانِ انقلاب سے منسلک نیم فوجی دستے کے تین اہلکار بھی مارے گئے ہیں۔
پاسدارانِ انقلاب نے اپنی ‘سپاہ نیوز’ ویب سائٹ پر ہفتے کو رات گئے ایک بیان میں کہا کہ سیستان بلوچستان میں ہونے والی حالیہ جھڑپیں صوبے کے مرکز میں ایک گاؤں کے قریب عسکریت پسندوں کے ٹھکانے پر کارروائی کے دوران ہوئیں۔
خیال رہے کہ سیستان بلوچستان اسمگلرز، علیحدگی پسندوں اور انتہا پسند عسکریت پسند گروہوں کے ساتھ جھڑپوں کا فلیش پوائنٹ سمجھا جاتا ہے۔
‘سپاہ نیوز’ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ جھڑپ کے دوران ”چھ مسلح ڈاکو ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہوئے جب کہ پاسدارانِ انقلاب سے منسلک نیم فوجی دستے کے تین افراد بھی ہلاک ہوئے۔ البتہ اس جھڑپ میں کسی گرفتاری کے بارے میں نہیں بتایا گیا۔
اس سے قبل جمعہ کو پاسدارانِ انقلاب نے کہا تھا کہ انہوں نے سیستان بلوچستان میں 25 دسمبر کو ان کے اہلکاروں پر حملے اور دو افراد کی ہلاکت میں ملوث ”مجرمان کو نشانہ بنایا اور ہلاک” کر دیا۔
اٹھارہ نومبر کو سیستان بلوچستان سرحد سے متصل علاقے میں مسلح گروہ کے ساتھ لڑائی میں ایک کرنل سمیت تین پولیس اہلکار ہلاک اور چھ زخمی ہوئے تھے۔
حالیہ برسوں میں سیستان بلوچستان میں سب سے زیادہ متحرک باغی گروہ جیش العدل ہے جو کئی ہائی پروفائل بم دھماکے اور اغوا کی وارداتیں کر چکا ہے۔
فروری 2019 میں پاسدارانِ انقلاب کی بس پر ایک خودکش حملے میں کم از کم 27 گارڈز ہلاک ہوئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لبنان میں اسرائیلی حملے، بچے سمیت 7 افراد ہلاک، جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں
22/June/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 123 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8846 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4602 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2466 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2119 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1916 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C