پاکستانی فوج کے سربراہ عاصم منیر چار روزہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئے
👁️ 37 بار دیکھا گیا
پاکستانی فوج کے سربراہ عاصم منیر چار روزہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئے
بیجنگ + اسلام آباد (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسیاں) پاکستانی فوج کے سربراہ عاصم منیر دو طرفہ عسکری تعلقات کو مزید وسعت دینے کے مقصد سے چار روزہ سرکاری دورے پر بیجنگ میں ہیں۔ بطور فوجی سربراہ یہ ان کا چین کا پہلا دورہ ہے، جہاں وہ چینی قیادت سے ملاقات کریں گے۔
پاکستانی فوج کے تعلقات عامہ ‘انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق ملک کے فوجی سربراہ جنرل عاصم منیر چار روزہ سرکاری دورے پر چینی دارالحکومت بیجنگ پہنچ گئے ہیں۔ بیان کے مطابق دورے کا مقصد دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان دو طرفہ فوجی تعلقات کو فروغ دینا ہے۔
فوج کی میڈیا ونگ نے ایک مختصر سا بیان جاری کیا، جس میں کہا گیا، ”چیف آف آرمی اسٹاف دو طرفہ فوجی تعلقات کو وسعت دینے کے لیے چین کے چار روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہو گئے ہیں۔”
آئی ایس پی آر کے بیان میں مزید کوئی تفصیل نہیں بتائی گئی، تاہم اس حوالے سے ریڈیو پاکستان نے جو خبر نشر کی اس میں کہا گیا ہے کہ فوجی سربراہ عاصم منیر اپنے دورے کے دوران بیجنگ میں چینی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔
گزشتہ برس 29 نومبر کو پاکستانی فوج کی قیادت کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے عاصم منیر کا یہ پہلا دورہ چین ہے۔ یہ ایک عام بات ہے کہ پاکستان میں نئے آرمی چیف اپنی تعیناتی کے چند ہفتوں کے اندر ہی چین کا دورہ کرتے ہیں، تاہم اس بار اس میں کچھ تاخیر ہوئی ہے، جس پر بعض مبصر حیران بھی ہیں۔
اطلاعات کے مطابق اس بار تاخیر کی وجہ پاکستان کی اندرونی سیاسی صورتحال کے ساتھ ہی چین میں بھی ہونے والی سیاسی تبدیلی ہے، جہاں حال ہی میں، صدر شی جن پنگ نے اپنی تیسرے پانچ سالہ دور صدارت کا آغاز کیا اور پھر نئے وزیر اعظم کے ساتھ ہی وزیر دفاع اور وزیر خارجہ کو بھی تبدیل کیا گیا ہے۔
پاکستانی فوج کے سربراہ کے اس دورہ بیجنگ کو انتہائی اہم سمجھا جا رہا ہے، کیونکہ چین خطے میں پاکستان کا ایک اہم اسٹریٹجک پارٹنر ہے۔
پاکستان اس وقت سخت ترین مالی مسائل سے دو چار ہے اور عالمی مالیاتی ادارے سے فنڈز حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے، تاہم ابھی تک اس میں کامیابی نہیں مل پائی ہے۔ اس صورتحال میں پاکستان کے لیے چین ہی واحد آپشن نظر آتا ہے۔
سیاسی تجزیہ نگاروں کے مطابق خطے میں بدلتی ہوئی صورت حال کے تناظر میں چینی قیادت ان تمام پیچیدہ امور بارے میں پاکستان کے نئے آرمی چیف کی بات سننے کی خواہشمند ہو گی۔
آرمی چیف کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے جنرل عاصم منیر کا یہ چوتھا بیرون ملک دورہ ہے۔ رواں برس کے اوائل میں انہوں نے متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کا ایک ہفتہ کا طویل دورہ کیا تھا اور خلیجی ریاستوں کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کی تھیں۔
اس کے بعد فروری میں انہوں نے دفاعی امور پر ملاقاتوں کے لیے برطانیہ کا دورہ کیا تھا اور ولٹن پارک میں ہونے والی ایک کانفرنس میں بھی شرکت کی تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران نے مذاکرات کے لیے شرائط امریکہ تک پہنچا دیں، ٹرمپ کے جواب کا انتظار ہے: محسن رضائی
19/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
باب المندب کے قریب حوثیوں کی عسکری سرگرمیاں، ایرانی ماہرین کی آمد اور ریڈار تنصیب کا دعویٰ
19/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
ایران میں اسرائیلی جاسوسی کے الزام میں ایک شخص کو پھانسی دے دی گئی
19/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
شام: درعا میں داعش سے وابستہ اہم کمانڈر گرفتار، 3 سیکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت کا الزام
19/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
ریاض ایئرپورٹ کے قریب دھواں اور آگ کے شعلے، پروازوں کا شیڈول متاثر
19/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
کراچی میں مختلف کارروائیوں کے دوران 4 مبینہ دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار
19/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26319 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15562 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11846 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9157 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7442 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5212 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C