پاکستان اور امریکہ کے درمیان انسداد دہشت گردی مذاکرات، ٹی ٹی پی، داعش اور بی ایل اے کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق
👁️ 322 بار دیکھا گیا
پاکستان اور امریکہ کے درمیان انسداد دہشت گردی مذاکرات، ٹی ٹی پی، داعش اور بی ایل اے کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق
واشنگٹن (ش ح ط) پاکستان اور امریکہ نے انسدادِ دہشت گردی کے شعبے میں تعاون مزید مضبوط بنانے، موجودہ سکیورٹی خطرات سے مشترکہ طور پر نمٹنے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے باہمی شراکت داری کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
پاکستانی دفتر خارجہ کے مطابق 4 اگست 2026 کو واشنگٹن میں پاکستان اور امریکہ کے درمیان انسداد دہشت گردی مکالمے (Counterterrorism Dialogue) کا چوتھا دور منعقد ہوا۔
اجلاس میں امریکی وفد کی قیادت امریکی محکمہ خارجہ کے کوآرڈینیٹر برائے انسداد دہشت گردی سفیر گریگوری لوگیرفو نے کی، جبکہ پاکستانی وفد کی سربراہی وزارت خارجہ کے اسپیشل سیکریٹری سفیر نبیل منیر نے کی۔
دفتر خارجہ کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان کے مطابق دونوں ممالک نے موجودہ سکیورٹی خطرات، انسداد دہشت گردی میں باہمی تعاون بڑھانے، سرحدی سلامتی کو مضبوط بنانے، دہشت گردوں کی نقل و حرکت اور معاون نیٹ ورکس کو ختم کرنے کے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
مشترکہ اعلامیے میں دونوں ممالک نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ اپنے شہریوں اور خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ بننے والی دہشت گرد تنظیموں کے خلاف تعاون جاری رکھیں گے۔
اعلامیے میں داعش خراسان (داعش-خراسان)، القاعدہ، کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)، کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) اور اس سے وابستہ گروہوں کا خصوصی طور پر ذکر کیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق دونوں حکومتوں نے انسداد دہشت گردی کے شعبے میں انٹیلی جنس تعاون، معلومات کے تبادلے اور مشترکہ کوششوں کو مزید مؤثر بنانے پر بھی اتفاق کیا تاکہ دونوں ممالک کی سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔
پاکستان اور امریکہ نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ انسداد دہشت گردی میں جاری تعاون خطے میں دیرپا امن، استحکام اور خوشحالی کے مشترکہ وژن کا اہم حصہ ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
روس ایران کے ساتھ تعاون ختم نہیں کرے گا، لاوروف کا تہران میں اعلان
19/October/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
احمد آباد بم دھماکے کیس: بھارتی سپریم کورٹ نے محمد تنویر کی سزائے موت روکنے کے فیصلے کو برقرار رکھنے کا حکم دےدیا
19/October/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
بلوچستان: چاغی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک، متعدد زخمی
19/October/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: سرینگر گرینیڈ حملہ کیس میں پلوامہ کے دو نوجوان بری، تحقیقات میں خامیوں کی نشاندہی
19/October/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
امریکی حملے کی صورت میں عالمی توانائی بحران شدت اختیار کر سکتا ہے، ایران کا انتباہ
19/October/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
یمن میں حوثی باغیوں کے میزائل حملے میں درجنوں ہلاکتیں، باب المندب اور تعز میں شدید جھڑپیں
19/October/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26387 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15624 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11919 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9272 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7530 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5484 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C