پاکستان اور بھارت تحمل سے کام لیں: اقوامِ متحدہ کی اپیل
👁️ 141 بار دیکھا گیا
پاکستان اور بھارت تحمل سے کام لیں: اقوامِ متحدہ کی اپیل
نیویارک (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) پاکستان اور بھارت کے مابین لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے اطراف میں کشیدگی کے باعث اقوامِ متحدہ (یو این) نے دونوں ممالک سے زیادہ سے زیادہ تحمل سے کام لینے کی اپیل کردی۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفین دجارک نے ایک سوال کے جواب میں ای میل کے ذریعے بیان دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت میں افواج کی نگرانی کرنے والے اقوامِ متحدہ کے گروپ (یو این موگپ) نے اس بات کی نشاندہی کی ہے کہ حالیہ عرصے میں لائن آف کنٹرول پر فوجی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے،
بیان میں مزید کہا گیا کہ اقوامِ متحدہ دونوں ممالک سے زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کرنے اور اس بات کو یقینی بنانے کی اپیل کرتی ہے کہ صورتحال مزید نہ بگڑے۔
خیال رہے کہ یو این موگپ کو متنازع علاقے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کی نگرانی کرنے کے لیے 1949 میں تعینات کیا گیا تھا۔یہ بات بھی مدِ نظر رہے کہ پاکستان، اقوامِ متحدہ کے مندوبین کو ایل او سی کی نگرانی کی اجازت دے چکا ہے جبکہ بھارت نے اس سے انکار کیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی قیادت میں 14 ملکی بحری اتحاد فعال، باب المندب اور بحیرہ احمر میں سکیورٹی تعاون بڑھانے کا فیصلہ
02/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں پر شہری کو گرفتاری کے بعد فائرنگ کرکے ہلاک کرنے کا الزام
02/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
شام : جنگی باقیات کا خطرہ برقرار، ہر چھ گھنٹے میں ایک ہلاکت یا زخمی ہونے کا واقعہ
02/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
کراچی : ٹی ٹی پی کے دو مبینہ دہشتگرد گرفتار، دستی بم برآمد
02/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
شام : کرد خواتین جنگجوؤں کا فوج میں شمولیت کا مطالبہ مسترد، متبادل راستے کی تلاش
02/September/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں سعودی آئل ٹینکر پر حملہ، فلپائن کے 2 ملاح ہلاک
02/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26266 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15515 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11794 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9094 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7380 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5060 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C