پاکستان بحریہ کا بحیرۂ عرب میں جدید میزائل اور بغیر پائلٹ نظام کا کامیاب تجربہ
👁️ 207 بار دیکھا گیا
پاکستان بحریہ کا بحیرۂ عرب میں جدید میزائل اور بغیر پائلٹ نظام کا کامیاب تجربہ
راولپنڈی (ک م) پاکستانی فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان بحریہ نے شمالی بحیرۂ عرب میں ایک جامع بحری مشق کے دوران زمین سے فضا تک مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ورٹیکل لانچنگ سسٹم سے داغا گیا ایل وائی-80 (این) میزائل توسیعی رینج پر اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنا کر تباہ کرنے میں کامیاب رہا، جس سے پاکستان بحریہ کے جدید فضائی دفاعی نظام کی مؤثر اور طویل فاصلے تک مار کرنے کی صلاحیتوں کی تصدیق ہوئی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ مشق کے دوران پاکستان بحریہ نے اپنی آپریشنل تیاری اور جنگی صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ کیا، جس میں بدلتی ہوئی بحری جنگ کے تقاضوں کے مطابق روایتی اور بغیر پائلٹ نظاموں کی صلاحیتیں نمایاں رہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مشق میں لوئٹرنگ میونیشن (ایل ایم) کے ذریعے سطحی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کا مظاہرہ بھی شامل تھا، جس سے پاکستان بحریہ کی درست اور مؤثر اسٹرائیک صلاحیت اجاگر ہوئی۔ بیان کے مطابق لوئٹرنگ میونیشن نے سطحی اہداف کو مؤثر انداز میں تباہ کیا، جو جدید بحری جنگ میں اس ٹیکنالوجی کی افادیت کو ظاہر کرتا ہے۔
اس کے علاوہ بغیر پائلٹ بحری جہاز (یو ایس وی) کے کھلے سمندر میں کامیاب آزمائشی تجربات بھی کیے گئے، جو خودکار بحری ٹیکنالوجی میں ایک اہم پیش رفت قرار دیے گئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ان آزمائشوں کے دوران پلیٹ فارم کی تیز رفتاری، مشن کے دوران پائیداری، غیر معمولی چابک دستی، درست نیویگیشن اور خراب موسمی حالات میں مؤثر کارکردگی کی صلاحیتوں کی توثیق کی گئی۔
بیان کے مطابق یو ایس وی کم خطرے اور زیادہ اثر رکھنے والا ایک مؤثر نظام ہے جو سٹیلتھ خصوصیات کے ساتھ ایک ٹیکٹیکل انٹرسیپٹر کے طور پر کام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اردن میں ایرانی حملوں کے دوران دو امریکی فوجی ہلاک، متعدد زخمی، ایک لاپتہ
19/July/2026 👁️ 253 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیل کے دو فضائی حملوں میں 9 فلسطینی ہلاک
19/July/2026 👁️ 190 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی فورسز کے آپریشنز جاری، مزید 3 دہشت گرد ہلاک، سرچ آپریشن میں 28 مشتبہ افراد گرفتار
19/July/2026 👁️ 159 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں خودکش حملے کا بڑا منصوبہ ناکام، ایک دہشت گرد ہلاک
19/July/2026 👁️ 172 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب کمانڈر ہلاک
19/July/2026 👁️ 167 بار دیکھا گیا
حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں سے پاکستان کے براہ راست متاثر ہونے کا خدشہ
18/July/2026 👁️ 296 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8959 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4804 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3567 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3172 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2562 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2317 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C