پاکستان سمیت غیر ملکی عازمین کے حج کرنے پر پاپندی
👁️ 119 بار دیکھا گیا
پاکستان سمیت غیر ملکی عازمین کے حج کرنے پر پاپندی
ریاض (ڈیلی اردو) کورونا وبا کے باعث پاکستان سمیت غیرملکی عازمین رواں برس حج کے لئے سعودی عرب نہیں جا سکیں گے۔
سعودی وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق رواں سال سعودی عرب میں مقیم 60 ہزار افراد ہی حج کرسکیں گے۔
جاری اعلامیے کے مطابق کسی ملک کے شہریوں کو رواں سال حج کےلیے نہیں آنے دیا جائے گا۔ بیرون ملک رہنے والے افراد کو حج کی اجازت نہیں ہو گی۔ صرف ویکسین لگوانے والے افراد کو حج کرنے کی اجازت ہو گی۔
سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں سمیت غیر ملکی افراد حج کی سعادت حاصل کر سکیں گے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے کہا تھا کہ سعودی حکومت نے ابھی تک کسی بھی ملک کو حج کا کوٹہ جاری نہیں کیا۔
ایک بیان میں ترجمان کا کہنا تھا کہ حج کوٹہ ملنے پر وزارت مذہبی امور حج پالیسی 2021 کا اعلان کرے گی۔ عوام الناس حج سے متعلق وزارت کے حتمی اعلان سے قبل حج بکنگ نہ کروائیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ وزارت کے اعلان سے قبل کسی بھی شخص یا کمپنی کی جانب سے حج بکنگ غیر قانونی تصور ہو گی۔ بعض دھوکے باز عناصر حج بکنگ کا جھانسا دے کر عوام الناس کو مالی نقصان پہنچا سکتے ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ایسے کسی بھی عمل کی اطلاع ملنے پر تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ عوام الناس دھوکے باز عناصر سے باخبر رہیں۔
ترجمان وزارتِ مذہبی امور نے کہا تھا کہ عوام حج سے متعلق وزارت کے حتمی اعلان کا انتظار کریں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان میں قائم سعودی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ حج کے حوالے سے ابھی کچھ حتمی طور پر طے نہیں کیا گیا۔
بیان میں کہا گیا تھا کہ حج سے متعلق ابھی تک سب باتیں صرف تجاویز ہیں اور ان کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حوثیوں کی سعودی عرب میں تیل تنصیبات اور ہوائی اڈوں سے دور رہنے کی وارننگ، حملوں میں شدت کا خدشہ
18/October/2026 👁️ 22 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: فوجی افسر کی اہلیہ کے خلاف حساس معلومات غیر ملکی اداروں کو دینے کے الزام میں مقدمہ درج
18/October/2026 👁️ 33 بار دیکھا گیا
ایتھوپیا کے علاقے تیگرائے میں کشیدگی بڑھ گئی، ڈرون حملوں کے بعد اریٹیریا کی فوج اور مقامی جنگجو پیچھے ہٹنے پر مجبور
18/October/2026 👁️ 36 بار دیکھا گیا
امریکا کے تعاون سے ایران پر 36 ہزار بم گرائے، جوہری پروگرام تباہ کردیا،اسرائیلی وزیر دفاع کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
خضدار: ماربل فیکٹری پر مسلح حملہ، مالک کے بیٹے سمیت 18 افراد اغوا، ایک مزدور زخمی
18/October/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
یمن میں تعز اور باب المندب کے محاذ گرم، جنوبی جائنٹس بریگیڈز کا حوثیوں کے خلاف نئے حملے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9265 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7520 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5471 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C