پاکستان: سکھ یاتریوں کی کرتار پور ویزا فری آمد کے معاہدے میں توسیع
👁️ 74 بار دیکھا گیا
پاکستان: سکھ یاتریوں کی کرتار پور ویزا فری آمد کے معاہدے میں توسیع
اسلام آباد (ڈیلی اردو/ڈی پی اے) پاکستان نے گوردوارہ کرتار پور صاحب کی زیارت کے لیے سکھ یاتریوں کو اجازت نامے دینے سے متعلق بھارت کے ساتھ معاہدے کی تجدید کر دی ہے۔ کرتار پور صاحب پاکستان میں قائم سکھ مذہب کے مقدس ترین مقامات میں سے ایک ہے۔ بھارت اور پاکستان بہت سے معاملات میں تلخ حریف ہیں، لیکن یہ معاہدہ ظاہر کرتا ہے کہ پڑوسی اب بھی مسائل پر مل کر کام کر سکتے ہیں۔
بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے ایک ہفتہ قبل شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے لیے اسلام آباد کا سفر کیا تھا، جو گزشتہ نو سالوں میں کسی بھارتی وزیر خارجہ کا اسلام آباد کا پہلا دورہ تھا۔ پاکستانی وزارت خارجہ نے منگل کو دیر گئے ایک بیان میں کہا کہ یہ معاہدہ سکھ عبادت گزاروں کو بھارتی سرحد کے قریب واقع گوردوارہ کرتارپور صاحب کی مزید پانچ سالوں کے لیے ویزہ فری انٹری مہیا کرے گا۔
گوردوارہ کرتارپور صاحب پاکستانی پنجاب کے ضلع نارووال میں وہ جگہ ہے، جہاں سکھ مذہب کے بانی بابا گرو نانک نے اپنے آخری ایام گزارے۔
1947ء میں برطانیہ سے آزادی حاصل کرنے کے بعد سے پاکستان اور بھارت تین جنگیں لڑ چکے ہیں، جن میں سے دو جنگیں کشمیر کے متنازعہ علاقے پر لڑی گئیں۔ ان دونوں حریفوں کے مابین امن مذاکرات 2008 ء میں تعطل کا شکار ہوئے اور 2019 ء میں بھارت کی جانب سے اپنے زیر انتظام کشمیر کی خصوصی خود مختار حیثیت ختم کرنے کے فیصلے کے بعد تعلقات ایک نئی نچلی سطح پر آ چکے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : کارگو ٹرانسپورٹ پر 6 روزہ پابندی، دفعہ 144 نافذ
07/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26277 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11810 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9107 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7397 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5096 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C