پاکستان: لاپتا صحافی سمیع ابراہیم کی واپسی، ‘عمران ریاض کا سراغ نہ مل سکا’
👁️ 155 بار دیکھا گیا
پاکستان: لاپتا صحافی سمیع ابراہیم کی واپسی، ‘عمران ریاض کا سراغ نہ مل سکا’
اسلام آباد + لاہور (ڈیلی اردو/وی او اے) پاکستان کے لاپتا ہونے والے صحافی سمیع ابراہیم چھ روز بعد گھر واپس پہنچ گئے ہیں جب کہ عمران ریاض سے متعلق سرکاری عہدایداروں کا کہنا ہےکہ اب تک ان کا سراغ نہیں مل سکا ہے۔
مقامی نجی ٹی وی چینل ‘بول’ سے وابستہ صحافی سمیع ابراہیم منگل کو اسلام آباد میں واقع اپنے گھر پہنچ گئے۔
ان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کی گئی ایک پوسٹ میں سمیع ابراہیم کی تصویر جاری کی گئی ہے اور اس پر ‘شکر الحمدللہ’ تحریر ہے۔ البتہ انہوں نے پوسٹ میں یہ نہیں بتایا کہ وہ کہاں پر تھے۔
سمیع ابراہیم 24 مئی کو اسلام آباد سے لاپتا ہوئے تھے جن کے اغوا کے خلاف ان کے بھائی کی مدعیت میں اسلام آباد کے تھانہ آبپارہ میں رپورٹ درج کرائی گئی تھی۔
دوسری جانب لاپتا ہونے والے ایک اور صحافی عمران ریاض خان سے متعلق انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے منگل کو لاہور ہائی کورٹ کو آگاہ کیا کہ عمران ریاض کا اب تک کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔
عمران ریاض کے لاپتا ہونے سےمتعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے آئی جی پنجاب سے استفسار کیا کہ “اب تک عمران ریاض مِسنگ پرسن کیوں ہیں؟”اس پر آئی جی پنجاب نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے جیو فینسنگ کی تیکنیک استعمال کی ہے مگر اب تک کوئی نمبر لوکیٹ نہیں ہو سکا ہے۔
آئی جی پنجاب نے بتایا کہ تشویش ناک بات یہ ہے کہ عمران ریاض کے معاملے میں کچھ غیرملکی نمبرز بھی استعمال ہوئے، جو نمبرز استعمال ہوئے وہ افغانستان کے ہیں اور پنجاب پولیس کے پاس افغانستان کے نمبرز ٹریس کرنے کی صلاحیت نہیں ہے۔
واضح رہے کہ عمران ریاض کو رواں ماہ 11 مئی کو سیالکوٹ ایئر پورٹ سے اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب وہ بیرون ملک روانہ ہونے کے لیے وہاں پہنچے تھے۔ تاہم بعدازاں پولیس نے دعویٰ کیا کہ اُنہیں رہا کر دیا گیا تھا تاہم وہ کبھی گھر نہیں پہنچ سکے اور اس کے بعد سے لاپتا ہیں۔
عمران ریاض ماضی میں مختلف ٹی وی چینلز پر پروگرام کرتے رہے ہیں۔ حالیہ کچھ عرصے کے دوران وہ اپنے پروگرام کے ساتھ ساتھ یوٹیوب ویڈیوز کے ذریعے تحریک انصاف اور فوج مخالف حلقوں میں کافی مقبول سمجھے جاتے رہے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 279 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 361 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 708 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 619 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 231 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 325 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8964 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4815 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3576 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3486 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2567 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C