پاکستان میں جماعت احمدیہ کی ویب سائٹ ”ٹرو اسلام “ بلاک
👁️ 139 بار دیکھا گیا
پاکستان میں جماعت احمدیہ کی ویب سائٹ ”ٹرو اسلام “ بلاک
اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے احمدیہ جماعت ویب سائٹ www.trueislam.com کی پاکستان میں رسائی کو بلاک کر دیا ہے۔
پی ٹی اے نے ویب سائٹ www.trueislam.com کے ایڈ منسٹریٹر سے ویب سائٹ پر موجود غیر قانونی مواد کو ہٹانے کے لئے رابطہ کیا جو پاکستان پینل کوڈ (پی پی سی) کی دفعات 295-A، , 298-B اور 298-C اور آرٹیکل 260 (3) اور آرٹیکل 31 کی خلاف ورزی پر مبنی تھا۔ غیر قانونی مواد کو ہٹانے اور بلاک کرنے (طریقہ کار، نگرانی، اور حفاظتی اقدامات) کے قواعد 2020 کے تحت ویب سائٹ کی انتظامیہ کو غیر قانونی مواد ہٹانے کو کہا گیا۔ پلیٹ فارم کو اتھارٹی کے سامنے اپنی پوزیشن واضح کرنے کے لئے سماعت (ورچوئل /فزیکل) کا موقع بھی فراہم کیا گیا جس سے استفادہ نہیں کیا گیا۔
Press Release: PTA blocks the website www.trueislam. com for viewership in the country. pic.twitter.com/057V9pWju7
— PTA (@PTAofficialpk) January 22, 2021
معاملے کی سنجیدگی کے پیش نظر پی ٹی اے نے پریوینشن آف الیکٹرانک کرائم ایکٹ 2016 اور قواعد کے تحت حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے ویب سائٹ www.trueislam.com کی پاکستان میں رسائی کو بلاک کر دیا۔
مجوزہ پابندی کی مناسبت سے بین الاقوامی میڈیا میں آنے والی بعض خبروں کے حوالے سے واضح رہے کہ پی ٹی اے کی یہ کارروائی پاکستان میں قابل اطلاق ملکی قوانین کی قانونی دفعات کے عین مطابق ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی قیادت میں 14 ملکی بحری اتحاد فعال، باب المندب اور بحیرہ احمر میں سکیورٹی تعاون بڑھانے کا فیصلہ
02/September/2026 👁️ 43 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں پر شہری کو گرفتاری کے بعد فائرنگ کرکے ہلاک کرنے کا الزام
02/September/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
شام : جنگی باقیات کا خطرہ برقرار، ہر چھ گھنٹے میں ایک ہلاکت یا زخمی ہونے کا واقعہ
02/September/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
کراچی : ٹی ٹی پی کے دو مبینہ دہشتگرد گرفتار، دستی بم برآمد
02/September/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
شام : کرد خواتین جنگجوؤں کا فوج میں شمولیت کا مطالبہ مسترد، متبادل راستے کی تلاش
02/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں سعودی آئل ٹینکر پر حملہ، فلپائن کے 2 ملاح ہلاک
02/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26266 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15513 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11794 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9093 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7380 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5059 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C