پاکستان میں دہشت گرد کارروائیوں میں بھارت کا ہاتھ واضح ہے، وزیراعظم شہباز شریف
👁️ 400 بار دیکھا گیا
پاکستان میں دہشت گرد کارروائیوں میں بھارت کا ہاتھ واضح ہے، وزیراعظم شہباز شریف
اسلام آباد (نمائندہ ڈیلی اردو) وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گرد کارروائیوں میں بھارت کا ہاتھ بالکل واضح ہے، جبکہ افغان حکومت دہشت گردوں کو روکنے میں ناکام رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔
بلوچستان نیشنل ورکشاپ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان جغرافیائی لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا جبکہ آبادی کے لحاظ سے سب سے چھوٹا صوبہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی قیادت نے ہمیشہ ذاتی معاملات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے وفاق پاکستان کی حمایت کی ہے، جبکہ بلوچستان کے عوام نے پاکستان کے قیام میں اہم کردار ادا کیا۔
وزیراعظم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس جنگ میں پاکستان کے 90 ہزار شہری اور سکیورٹی فورسز کے اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں۔ انہوں نے حالیہ مستونگ واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز ایک سیشن جج کو ہلاک کیا گیا، تاہم بلوچستان کے عوام اور سکیورٹی اداروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
شہباز شریف نے الزام عائد کیا کہ پاکستان میں دہشت گرد کارروائیوں میں بھارت کا کردار واضح ہے، جبکہ افغان حکومت دہشت گرد عناصر کو روکنے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے ہمسایہ ملک کو بھی اس معاملے پر سمجھانے کی کوشش کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی ایک وقت میں مکمل طور پر ختم ہو چکی تھی، تاہم ایک منظم سازش کے تحت دہشت گردی دوبارہ واپس آئی۔ وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کا مقابلہ پوری قوم کو متحد ہو کر کرنا ہوگا۔
شہباز شریف نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ پاکستان کو ترقی کی دوڑ میں آگے لے جایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی کے لیے چاروں صوبوں کی یکساں کوششیں ضروری ہیں۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان کو حالیہ دنوں میں اہم کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔ انہوں نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن کے لیے پاکستان کی سفارتکاری کو عالمی سطح پر قدر کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
روس ایران کے ساتھ تعاون ختم نہیں کرے گا، لاوروف کا تہران میں اعلان
19/October/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
احمد آباد بم دھماکے کیس: بھارتی سپریم کورٹ نے محمد تنویر کی سزائے موت روکنے کے فیصلے کو برقرار رکھنے کا حکم دےدیا
19/October/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
بلوچستان: چاغی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک، متعدد زخمی
19/October/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: سرینگر گرینیڈ حملہ کیس میں پلوامہ کے دو نوجوان بری، تحقیقات میں خامیوں کی نشاندہی
19/October/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
امریکی حملے کی صورت میں عالمی توانائی بحران شدت اختیار کر سکتا ہے، ایران کا انتباہ
19/October/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
یمن میں حوثی باغیوں کے میزائل حملے میں درجنوں ہلاکتیں، باب المندب اور تعز میں شدید جھڑپیں
19/October/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26387 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15624 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11919 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9272 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7530 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5484 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C