پاکستان میں موجود مختلف مذاہب کے مقدس مقامات میں ٹک ٹاکر کے ویڈیو اور فوٹو شوٹ پر پابندی عائد
👁️ 240 بار دیکھا گیا
پاکستان میں موجود مختلف مذاہب کے مقدس مقامات میں ٹک ٹاکر کے ویڈیو اور فوٹو شوٹ پر پابندی عائد
لاہور (ڈیلی اردو) گوردوارہ دربار صاحب کرتارپور میں ٹک ٹاکر خاتون کی ماڈلنگ کے واقع کے بعد ملک بھر میں موجود سکھوں، ہندوؤں اور مسیحی برادری کے مقدس مقامات میں ٹک ٹاکر کے ویڈیو اور فوٹو شوٹ پر پابندی لگادی گئی ہے۔
گوردواروں میں آنے والوں کو اس کے تقدس کا خیال رکھنا ہوگا اورننگے سر گوردوارہ صاحب میں جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
دوسری طرف مقامی برانڈ کے مالک اور ڈیزائنرشہریاریوسف کا کہنا ہے انہوں نے گوردوارہ دربارصاحب میں کسی برانڈ کا کوئی فوٹوشوٹ نہیں کروایا۔ ان کے سوشل میڈیا پیج پر شیئرکی گئیں تصاویر (جنہیں سکھ برادری کی طرف سے احتجاج کے بعد ہٹا دیا گیا ہے) کسی تیسری پارٹی کی طرف سے بھیجی گئی تھیں جن میں ایک خاتون ٹک ٹاکر نے ان کے برانڈ کا ڈریس پہن کر ذاتی حیثیت میں فوٹوگرافی کی ہے۔
شہریاریوسف کاکہنا ہے اس اقدام سے سکھ قوم کی دل آزاری اور گوردوارہ صاحب کی جو بے حرمتی ہوئی ہے اس پر وہ سکھ برادری سے معافی مانگتے ہیں۔
ادھر پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی نے فوٹوشوٹ کرنے والی ٹک ٹاکر اورڈیزائنر کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا تھا تاہم ابھی تک کسی کے خلاف کوئی ایف آئی آر درج نہیں کروائی گئی ہے۔
وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے اس واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس کو متعلقہ افراد کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے جبکہ وفاقی وزیر فواد چوہدری، وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹرشہبازگل نے بھی اس واقعہ کی مذمت کی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اردن میں ایرانی حملوں کے دوران دو امریکی فوجی ہلاک، متعدد زخمی، ایک لاپتہ
19/July/2026 👁️ 253 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیل کے دو فضائی حملوں میں 9 فلسطینی ہلاک
19/July/2026 👁️ 190 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی فورسز کے آپریشنز جاری، مزید 3 دہشت گرد ہلاک، سرچ آپریشن میں 28 مشتبہ افراد گرفتار
19/July/2026 👁️ 163 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں خودکش حملے کا بڑا منصوبہ ناکام، ایک دہشت گرد ہلاک
19/July/2026 👁️ 173 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب کمانڈر ہلاک
19/July/2026 👁️ 171 بار دیکھا گیا
حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں سے پاکستان کے براہ راست متاثر ہونے کا خدشہ
18/July/2026 👁️ 296 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8959 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4804 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3567 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3177 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2562 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2317 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C