پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد چین سے زیادہ ہوگئی
👁️ 105 بار دیکھا گیا
پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد چین سے زیادہ ہوگئی
اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد چین سے زیادہ ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے مزید 4 ہزار 688 نئے کیس سامنے آگئے اور 82 مریضوں کا انتقال ہوگیا۔ مریضوں کی مجموعی تعداد 87 ہزار 447 ہوگئی اور 1811 افراد ہلاک ہوچکے۔ چین میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 83 ہزار 22 ہے تاہم اموات 4 ہزار 634 ہیں۔
صحت یابی کی شرح
اس وائرس سے اب تک 30 ہزار 128 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اور 901 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
ٹیسٹس
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 20 ہزار 167 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مجموعی طور پر اب تک 6 لاکھ 15 ہزار 511 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔
صوبوں میں مریضوں کی تعداد
سندھ میں مصدقہ مریضوں کی تعداد 34 ہزار 576 تک پہنچ چکی ہے۔ پنجاب میں 31 ہزار 104، خیبر پختونخوا میں 11 ہزار 890، بلوچستان میں 5 ہزار 224، اسلام آباد میں 3 ہزار 544، گلگت بلتستان 824 اور آزاد کشمیر میں 285 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔
اموات
کورونا کے باعث سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئیں جہاں 607 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں 575، خیبر پختونخوا میں 521، اسلام آباد میں 38، گلگت بلتستان میں 12، بلوچستان میں 51 اور آزاد کشمیر میں 7 افراد کورونا وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں۔
ملک میں کورونا سے مزید 82 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد چین سے بھی تجاوز کر کے 87447 تک پہنچ گئی ہے۔
اب تک سندھ میں 575 اور پنجاب میں کورونا سے 607 افراد انتقال کرچکے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 521 ہلاک ہوچکے ہیں۔ بلوچستان میں 51، اسلام آباد 38، گلگت بلتستان میں 12 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے 7 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 66 لاکھ 23 ہزار 810 ہوگئی ہے جبکہ 3 لاکھ 88 ہزار 982 سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ جبکہ 31 لاکھ 98 ہزار 509 سے زائد افراد اس مہلک وائرس کو شکست دینے میں بھی کامیاب ہوئے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 133 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 148 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 121 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26283 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15529 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11817 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9114 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7403 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5117 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C