پاکستان نے افغان مہاجرین کی واپسی کیلئے طورخم سرحد دوبارہ کھول دی
👁️ 272 بار دیکھا گیا
پاکستان نے افغان مہاجرین کی واپسی کیلئے طورخم سرحد دوبارہ کھول دی
پشاور (ڈیلی اردو ) پاکستان نے آج ہفتہ یکم نومبر کو افغانستان کے ساتھ ایک اہم سرحدی گزرگاہ افغان مہاجرین کی وطن واپسی کے لیے کھول دی ہے۔
ان دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان ہلاکت خیز سرحدی جھڑپوں کے بعد سرحدی گزرگاہیں 11 اکتوبر کو بند کر دی گئی تھیں۔
ایک پاکستانی سرکاری اہلکار نے جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے کو بتایا کہ طورخم سرحدی گزرگاہ کو مہاجرین کی وطن واپسی کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا ہے، لیکن سرحد کے ذریعے تجارتی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔
ہزاروں افغان مہاجرین طورخم کے قریب عارضی کیمپوں میں کارروائی مکمل ہونے کے انتظار میں اور ملک کے دیگر حصوں میں حراستی مراکز میں پھنسے ہوئے تھے۔
گزشتہ ماہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان گزشتہ کئی دہائیوں کی بدترین سرحدی جھڑپیں ہوئی تھیں۔ اسلام آباد کابل کی طالبان حکومت پر الزام عائد کرتا ہے کہ اس نے پاکستانی طالبان کو پناہ دے رکھی ہے جو سرحد پار کر کے پاکستانی سکیورٹی فورسز کو نشانہ بناتے ہیں، تاہم افغانستان ان الزامات کی تردید کرتا ہے۔
ان جھڑپوں کے بعد، جن میں دونوں اطراف درجنوں افراد ہلاک ہوئے، دونوں پڑوسیوں نے جنگ بندی پر اتفاق کیا، تاہم ایک مستقل جنگ بندی کے لیے مذاکرات کا سلسلہ تاحال جاری ہے اور ترکی اور قطر کی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات کے بعد جمعرات کو دونوں فریقوں نے جنگ بندی کو ایک ہفتے کے لیے مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔
پاکستان کی حکومت افغان مہاجرین اور تارکین وطن کو ان کے ملک واپس بھیجنے کی مہم پر عمل پیرا ہے، اور اس نے ملک کے مختلف حصوں میں دسیوں ہزار افراد کو پناہ دینے والے 50 سے زائد مہاجر کیمپ بند کرنے کا حکم دیا ہے۔
پاکستان نے مبینہ طور پرافغانستان کی سرزمین سے عسکریت پسند حملوں میں اضافے کا حوالہ دیتے ہوئے افغان مہاجرین کو نکالنے کی ایک بڑی مہم شروع کی، اور 2023 سے اب تک 1.47 ملین سے زیادہ افغانوں کو ان کے وطن واپس بھیج دیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ہنگو میں آئی ای ڈی دھماکہ، معروف قبائلی رہنما حاجی عزت گل ہلاک
22/July/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں دہشت گردوں نے سرکاری سکول بارودی مواد سے تباہ کردیا
22/July/2026 👁️ 124 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایرانی بندرگاہوں اور شہروں پر نئے فضائی حملے
22/July/2026 👁️ 134 بار دیکھا گیا
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں
22/July/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں جھڑپوں کے دوران مسجد اور مدرسہ تباہ، تحقیقات کا مطالبہ
22/July/2026 👁️ 137 بار دیکھا گیا
حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
22/July/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8966 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4819 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3577 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3529 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2567 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2321 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C