پاکستان نے حج آپریشن کا آغاز کردیا، لاہور ایئرپورٹ سے پہلی نجی فلائٹ مدینہ منورہ راونہ
👁️ 48 بار دیکھا گیا
پاکستان نے حج آپریشن کا آغاز کردیا، لاہور ایئرپورٹ سے پہلی نجی فلائٹ مدینہ منورہ راونہ
لاہور (ڈیلی اردو) پاکستان سے پہلی حج پرواز روانہ ہوگئی۔ لاہور ائیرپورٹ سے 216 عازمین مدینہ منورہ روانہ ہوگئے۔
صوبائی وزیرمذہبی امور سید سعید الحسن بھی ائیرپورٹ پر موجود تھے جنہوں نے عازمین کو رخصت کیا۔ ڈائریکٹر حج ریحان عباس بھی ائیرپورٹ پر موجود رہے۔ 216 عازمین کو لےکر نجی ائیرلائن کی پرواز صبح 4:45 پر روانہ ہوئی۔
صوبائی وزیر مذہبی امور سید سعید الحسن نے عازمین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کو یہاں الوداع کہنے آنا میری خوش قسمتی ہے، حج پر جانے والے تمام عازمین کو مبارکباد دیتا ہوں۔ آپ لوگ پاکستان کے بہتر مستقبل کے لئے دعا کیجئے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان نے تمام معاملات پورے کرلئے ہیں اور حجاج کے لئے بہترین انتظامات کئے ہیں۔
دوسری جانب سرکاری اسکیم کے تحت (کل) جمعہ سے حج آپریشن کا آغاز ہوگا جبکہ 17اگست سے حاجیوں کی واپسی شروع ہوگی اور پوسٹ حج آپریشن 14ستمبر تک مکمل ہوگا۔ اس سال پی آئی اے کی 300 سو خصوصی پروازوں کے ذریعے 65 ہزار سے زائد عازمین حج کی سعادت حاصل کریں گے۔
حج آپریشن کے سلسلے میں اسلام آباد ائیرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے جس کے تحت اسلام آباد ائیرپورٹ کے 10خصوصی کانٹرز کو مدینہ اور جدہ ائیرپورٹ سے لنک کردیا گیا۔
ایسے میں 22 ہزار عازمین کی امیگریشن اور پری کلیئرنس اسلام آباد ائیرپورٹ سے ہی مکمل کرلی جائیگی۔حکومت نے حجاج کو مجموعی طور پر 5 ارب روپے کے قریب رقم واپس کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق فی حاجی 30 سے 50 ہزار روپے تک واپس کیے جائیں گے۔رقوم واپسی کا فیصلہ حتمی منظوری کے لیے وفاقی کا بینہ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو "جہنم برپا کر دینگے"، امریکی صدر ٹرمپ
18/June/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 121 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8832 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4567 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3276 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2456 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2098 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1901 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C