پاکستان پر حملہ چین پر حملہ تصور کیا جائے گا: صدر شی جن پنگ
👁️ 96 بار دیکھا گیا
پاکستان پر حملہ چین پر حملہ تصور کیا جائے گا: صدر شی جن پنگ
راولپنڈی (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) چینی صدر نے واضح کر دیا ہے کہ پاکستان کو جب بھی ضرورت پڑی، بیجنگ خاموش نہیں رہے گا۔ چین ہر شعبہ میں پاکستان کی مدد کرے گا۔ پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے آرمی چیف کے دورہ چین کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ چینی صدر شی جن پنگ نے مسئلہ کشمیر پر پاکستانی موقف کی بھی کھل کر حمایت کی۔
انہوں نے دیرینہ دوست پاکستان کے ساتھ طویل شراکت داری اور اس کی معیشت بہتر بنانے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کا کشمیر کے معاملے پر دورہ چین انتہائی کامیاب رہا۔
چین نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کی کھل کر حمایت کی۔ چینی صدر نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات کو چین پر بھی حملہ قرار دیا، وزیراعظم عمران خان نے چینی صدر سے کہا کہ وہ مودی کو حالات سے خبردار کریں، عمران خان نے چینی صدر کو صنعتیں پاکستان منتقل کرنے کو کہا اور چین پر واضح کیا کہ ہمیں امداد نہیں چاہیے، ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ چینی صدر شی جن پنگ نے یقین دہانی کرائی کہ چین ہر شعبہ میں پاکستان کی مدد کرے گا۔
پاکستان پر حملہ چین پر حملہ تصور کیا جائے گا۔ جب بھی پاکستان کو ضرورت پڑی چین خاموش نہیں رہے گا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے بریفنگ میں بتایا کہ چینی صدر نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پاکستان کے ساتھ طویل شراکت داری کا فروغ اور اس کی معیشت کو بہتر بنانا چاہتے ہیں۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق شی جن پنگ نے کہا کہ پاکستان نے ماضی میں چین کی مدد کی جس کا اعتراف کرتے ہیں۔ پاکستان میں سول اور عسکری قیادت مل کر کام کر رہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم نے چینی صدر کو صنعتیں پاکستان منتقل کرنے کے لیے کہا جبکہ چین ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کو تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ پاکستان کی خود مختاری کے لیے چین تعاون جاری رکھے گا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ چینی صدر نے بھارت جانے سے پہلے وزیراعظم اور آرمی چیف کو دورے کی دعوت دی، دورہ چین میں تین نکاتی ایجنڈا تھا، جس میں مقبوضہ کشمیر، سی پیک اور دفاعی تعاون شامل تھا، چینی صدر نے کہا کہ پاکستان کی خودمختاری کیلئے چین تعاون جاری رکھے گااور جب بھی پاکستان کو ضرورت پڑی چین خاموش نہیں بیٹھے گا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق چینی صدر نے کہا کہ سول اورفوجی قیادت مل کر کام کر رہی ہے جو اچھی بات ہے ہم پاکستان کی معیشت کو پھلتا پھولتا دیکھنا چاہتے ہیں پاکستان کے ساتھ تعلقات میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی : نامعلوم افراد کی فائرنگ جے یو آئی رہنما ہلاک
03/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
زیارت : اسسٹنٹ کمشنر کے اسکواڈ پر حملہ، 11 دہشتگرد اور 8 اہلکار ہلاک
03/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
جبری مذہب تبدیلی کیس، عدالت کا ہندو خاتون کو گھر واپس بھیجنے کا حکم
03/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26269 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15517 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11796 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9098 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7383 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5063 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C