پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے قریب دھماکہ، 4 نوجوان ہلاک
👁️ 104 بار دیکھا گیا
پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے قریب دھماکہ، 4 نوجوان ہلاک
مظفرآباد(ڈیلی اردو) پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل ہجیرہ کے سرحدی علاقے مہنڈلہ مدارپور میں دھماکے کے نتیجے میں 4 نوجوان ہلاک ہوگئے۔ واقعہ لائن آف کنٹرول کے قریب زیرو لائن کے مقام پر پیش آیا، جہاں نوجوان پانی کی پائپ لائن کی مرمت میں مصروف تھے۔
مقامی رہائشی صغیر احمد کے مطابق نوجوان پائپ لائن کی مرمت کررہے تھے کہ اچانک دھماکہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں چاروں موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت سردار فیضان صغیر، سردار اشتیاق، سردار عاصم رفیق اور سردار وقاص شریف کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ان کی عمریں 20 سے 30 سال کے درمیان بتائی گئی ہیں۔
ڈپٹی کمشنر راجہ صداقت نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکہ مدارپور میں لائن آف کنٹرول کے قریب ہوا۔ ان کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور تاحال یہ واضح نہیں ہوسکا کہ دھماکہ بارودی سرنگ پھٹنے سے ہوا یا اس کی کوئی دوسری وجہ تھی۔ حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی دھماکے کی اصل نوعیت معلوم ہوسکے گی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے قریب دھماکہ، 4 نوجوان ہلاک
12/October/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں دو الگ کارروائیاں، ژوب اور جیوانی میں 38 دہشتگرد ہلاک ہونے کا دعویٰ
12/October/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
بنوں : سیکیورٹی فورسز کا دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، متعدد دہشتگرد ہلاک
12/October/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
کراچی : بی ایل اے اور ٹی ٹی پی سے تعلق کے الزام میں 3 دہشتگرد گرفتار
12/October/2026 👁️ 29 بار دیکھا گیا
ایپکس کمیٹی کا اجلاس : خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے خاتمے اور امن کی بحالی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کا فیصلہ
12/October/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کے حملوں کا خطرہ، سعودی ولی عہد کی نقل و حرکت محفوظ محلات تک محدود، دفاعی میزائلوں کی قلت کا انکشاف
12/October/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26371 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15608 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11900 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9248 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7509 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5424 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C