پاکستان کے زیر انتظام کشمیر خود بھارت میں ضم ہو جائے گا، سابق آرمی چیف کا دعویٰ
👁️ 35 بار دیکھا گیا
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر خود بھارت میں ضم ہو جائے گا، سابق آرمی چیف کا دعویٰ
نئی دہلی (ڈیلی اردو/ڈوئچے ویلے) بھارت کے مرکزی وزیر اور سابق آرمی چیف وی کے سنگھ نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر جلد ہی ‘اپنے طورپر‘ بھارت میں ضم ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس کے لیے بھارت کو صرف کچھ وقت کے لیے انتظار کرنا ہے۔
سرحدی صوبے راجستھان کے دوسہ میں پیر کے روز ایک پریس کانفرنس کے دوران جب بھارت کے مرکزی وزیر اور سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ وی کے سنگھ سے پوچھا گیا کہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں رہنے والے شیعہ مسلمانوں نے بھارتی سرحد کو کھولنے کا مطالبہ کیا ہے، تو انہوں نے جواب دیا، ”پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر اپنے طور پر بھارت میں ضم ہو جائے گا۔ کچھ وقت انتظار کریں۔‘‘
بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ بھی ملکی پارلیمان میں کہہ چکے ہیں کہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر بھارت کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا تھا، ”کشمیر بھارت کا اٹوٹ حصہ ہے، اس میں کوئی شبہ نہیں ہے۔ لیکن میں جب جموں و کشمیر کی بات کرتا ہوں، تو اس میں پاکستان کے زیر انتظام کشمیر اور اکسائی چن بھی شامل ہوتے ہیں۔‘‘
امیت شاہ نے مزید کہا تھا، ”بھارتی آئین میں واضح طور پر در ج ہے کہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر اور اکسائی چن جموں و کشمیر کی سرحدوں میں آتے ہیں۔ ہم اس خطے کے لیے اپنی جان دے دیں گے۔‘‘
اپوزیشن کا ردعمل
ریٹائرڈ جنرل وی کے سنگھ کے اس دعوے پر شیو سینا کے رہنما اور رکن پارلیمان سنجے راوت کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کو بھارت میں ضم کرنے کی کوئی کوشش کی جاتی ہے، تو ان کی پارٹی اس کا خیر مقدم کرے گی۔ لیکن اس سے پہلے ریاست ”منی پور کو تو پرامن بنا لیجیے۔‘‘
ہندو قوم پرست جماعت شیو سینا کے اس رہنما نے کہا، ”ہم نے ہمیشہ اکھنڈ بھارت کا خواب دیکھا ہے۔ ہم ہمیشہ کہتے رہے ہیں کہ پاکستان کے زیرانتظام کشمیر ہمارا ہے۔ لیکن آرمی چیف جب اس عہدے پر فائز تھے، تب انہیں اسے ہمارا بنانے کی کوشش کرنا چاہیے تھی۔ اب آپ ایسا کیسے کریں گے؟‘‘
سنجے راوت نے کہا، ”لیکن ہم اس طرح کی کسی بھی کوشش کا خیر مقدم کریں گے۔ تاہم اس سے قبل منی پور کو تو پرامن بنائیں۔‘‘
خیال رہے کہ شمال مشرقی بھارتی صوبے منی پور میں چار ماہ سے زائد عرصے سے نسلی تصادم جاری ہے، جس میں اب تک 200 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اس کے علاوہ 60 ہزار سے زائد افراد بے گھر بھی ہوئے ہیں جبکہ اربوں روپے کی املاک بھی تباہ ہو چکی ہیں۔
سنجے راوت نے مزید کہا، ”چین لداخ میں داخل ہو چکا ہے۔ اس نے ہماری زمین پر قبضہ کر رکھا ہے۔ اس نے اروناچل پردیش کو اپنے نقشے میں شامل کر لیا ہے۔ پہلے یہ سب تو ختم کیجیے، اس کے بعد پاکستان کے زیر انتظام کشمیر خود بخود بھارت میں ضم ہو جائے گا۔ تب آپ کو کچھ بھی کرنے کی ضرورت ہی نہیں پڑے گی۔‘‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9111 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7402 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5110 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C