پاکستان کے پہلے ہیومن مِلک بینک کو کام کرنے سے روک دیا گیا
👁️ 152 بار دیکھا گیا
پاکستان کے پہلے ہیومن مِلک بینک کو کام کرنے سے روک دیا گیا
اسلام آباد (ڈیلی اردو/ڈی پی اے) پاکستانی حکام نے ایک فتوے کے بعد ملک کے پہلے ’انسانی دودھ بینک‘ کی کارروائیاں معطل کر دی ہیں۔ سوشل میڈیا پر مذہبی طبقہ ’انسانی دودھ بینک‘ کو شرعی اصولوں کے منافی قرار دے رہا ہے جبکہ دوسرا اس بینک کی حمایت کر رہا ہے۔
رواں ماہ کے آغاز میں صوبہ سندھ کے انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ اینڈ نیؤنیٹولوجی (ایس آئی سی ایچ این) میں پاکستان کا پہلا ہیومن مِلک بینک قائم کیا گیا تھا۔ تاہم پاکستانی حکام نے ایک فتوے کے بعد اس کو عارضی طور پر معطل کر دیا ہے اور اس معاملے کو اسلامی نظریاتی کونسل کے پاس بھیج دیا ہے تاکہ اس حوالے سے مزید رہنمائی حاصل کی جا سکے۔
ہسپتال نے اس بارے میں تفصیلات نہیں بتائیں کہ یہ منصوبہ کیسا چل رہا تھا اور کتنے نومولود بچے اس فیصلے سے متاثر ہوں گے؟
اس سے قبل جامعہ دارالعلوم کراچی، جو کہ اپنے علماء اور فتاویٰ کے لیے مشہور ہے اور پیچیدہ مسائل کی ترجمانی کرتی ہے، نے انسانی دودھ کے بینک کے حق میں فتویٰ جاری کیا تھا۔ تاہم اس فتوے میں پیشگی شرائط کی ایک فہرست بھی دی گئی تھی۔ ان شرائط کے مطابق یہ ضروری ہے کہ دودھ فراہم کرنے والی ماؤں اور یہ دودھ پینے والے بچوں اور ان کی ماؤں کا مکمل ڈیٹا شائع کیا جائے۔ اس طرح یہ دودھ صرف مسلم مائیں دیگر مسلم ماؤں کو ہی دے سکتی ہیں اور یہ سروس مفت فراہم کی جائے گی۔
تاہم 16 جون کو جامعہ دارالعلوم نے اپنے پہلے اجازت نامے کو منسوخ کرتے ہوئے کہا کہ پیشگی شرائط کو پورا کرنا تقریباً ناممکن نظر آتا ہے۔
ایس آئی سی ایچ این کے ایک بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ قبل از وقت پیدا ہونے والے بچے، خاص طور پر جن ماؤں کا حمل 34 ہفتوں سے کم رہا ہو یا نوزائیدہ بچے کا وزن دو کلو سے کم ہو، اکثر ان کی غذائیت کو پورا کرنے کے لیے ماں کا دودھ کافی نہیں ہوتا۔
یونیسیف کے تعاون سے قائم کیے گئے اس بینک میں مائیں اُن بچوں کے لیے اپنا دودھ جمع کروا سکتی تھیں، جو کسی بھی وجہ سے اپنی ماں کا دودھ پینے سے محروم رہ جاتے ہیں۔
ہیومن مِلک بینک کی سوشل میڈیا پر خبر وائرل ہونے کے بعد یہ معاملہ زیر بحث تھا۔ پاکستان کے مذہبی طبقے کا کہنا ہے کہ ‘انسانی دودھ بینک‘ شرعی اصولوں کے منافی ہے جبکہ ملک کا آزاد خیال طبقہ اس کے حق میں ہے۔
اس بحث کے شدت اختیار کر جانے کے بعد پاکستان کے مشہور مفتی تقی عثمانی نے 16 جون کو ہیومن مِلک بینک کے ناجائز ہونے کا فتویٰ جاری کر دیا، جس کے بعد اس ادارے کی تمام تر سرگرمیاں روک دی گئیں۔
مذہبی رہنماؤں کے مطابق یہ مسئلہ رضاعیت کے مسئلے سے جڑا ہوا ہے۔ ان کے مطابق اگر خواتین اپنا دودھ بینک میں جمع کروائیں گی، تو اس طرح کوئی نہیں معلوم کر سکے گا کہ کس بچے نے کس خاتون کا دودھ پیا ہے اور اسلام کا پیش کردہ رضاعی بہن بھائی کا تصور ختم ہو جائے گا۔
پاکستانی معاشرہ ایک قدامت پسند اسلامی معاشرہ ہے، جہاں اسلامی تعلیمات کے خلاف سمجھے جانے والے اقدامات کو اکثر ناپسندیدگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 319 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8962 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4812 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3573 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3435 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2566 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C