04/October/2022

پاک انگلینڈ میچ کے دوران قذافی اسٹیڈیم سے 2 مسلح افراد گرفتار، 2 سب مشین گنز برآمد

👁️ 45 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
پاک انگلینڈ میچ کے دوران قذافی اسٹیڈیم سے 2 مسلح افراد گرفتار، 2 سب مشین گنز برآمد

پاک انگلینڈ میچ کے دوران قذافی اسٹیڈیم سے 2 مسلح افراد گرفتار، 2 سب مشین گنز برآمد

لاہور (ڈیلی اردو) صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان اتوار کو کھیلے گئے سیریز کے آخری میچ کے دوران قذافی اسٹیڈیم کے گیٹ نمبر 14 سے 2 مسلح افراد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق دونوں ملزمان عمران اور عصمت اللہ کا تعلق بنوں سے ہے۔ ملزمان ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی زاہد درانی کے ذاتی گارڈ بتائے جاتے ہیں۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے 2 سب مشین گنز اور 2 سو سے زائد گولیاں برآمد کی گئیں۔ 

پولیس کے مطابق دونوں ملزمان میں سے ایک کی ضمانت ہوگئی ہے جبکہ دوسرے سے تفتیش جاری ہے۔  

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C