پاک بھارت کشیدگی، دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے اہلکار کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا
👁️ 119 بار دیکھا گیا
پاک بھارت کشیدگی، دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے اہلکار کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا
اسلام آباد + نئی دہلی (ڈیلی اردو) پاکستان اور بھارت کے درمیان سفارتی کشیدگی میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے کیونکہ دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے سفارتی اہلکاروں کو ‘پرسونا نان گریٹا’ (ناپسندیدہ شخصیت) قرار دیتے ہوئے 24 گھنٹوں کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔
پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسلام آباد میں تعینات بھارتی ہائی کمیشن کے ایک اہلکار کو ایسی سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا جو ان کی سفارتی حیثیت کے منافی تھیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ انڈین ناظم الامور کو وزارت خارجہ طلب کر کے اس فیصلے سے باضابطہ طور پر آگاہ کیا گیا اور اُنہیں ڈیمارش بھی کیا گیا۔
اس فیصلے سے چند گھنٹے قبل بھارت کی جانب سے بھی ایسا ہی اقدام سامنے آیا تھا جس کے تحت نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے ایک اہلکار کو ناپسندیدہ قرار دے کر ملک چھوڑنے کا حکم دیا گیا۔ بھارتی وزارت خارجہ نے پاکستانی ناظم الامور کو طلب کر کے ڈیمارش کیا اور متعلقہ اہلکار پر مبینہ طور پر “غیر موزوں سرگرمیوں” میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا۔
یہ سفارتی اقدامات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب حالیہ دنوں میں لائن آف کنٹرول پر کشیدگی میں اضافہ دیکھا گیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 123 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 115 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 177 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8828 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4555 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3269 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2449 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2088 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1896 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C