پاک فضائیہ کے 13 افسران کی ایئر وائس مارشل کے عہدوں پر ترقی
👁️ 47 بار دیکھا گیا
پاک فضائیہ کے 13 افسران کی ایئر وائس مارشل کے عہدوں پر ترقی
اسلام آباد (ڈیلی اردو) حکومت پاکستان نے پاک فضائیہ کے ایک ائیر آفیسر کو ائیر مارشل اور تیرہ افسران کو ائیر وائس مارشل کے عہدوں پر ترقی دے دی۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ترقی پانے والوں میں ائیر مارشل محمد زاہد محمود، ائیر وائس مارشل امتیاز ستار،ائیر وائس مارشل محمد قیصر جنجوعہ،ائیر وائس مارشل سید عمران ماجد علی، ائیر وائس مارشل عبدالمعید خان، ائیر وائس مارشل طارق ضیاء، ائیر وائس مارشل ندیم اختر خان، ائیر وائس مارشل غلام عباس گھمن، ائیر وائس مارشل راجہ فہیم شہزاد کیانی، ائیر وائس مارشل عامر حبیب اللہ میکن، ائیر وائس مارشل محمد انیس لطیف، ائیر وائس مارشل محمد شمس الحق ججا، ائیر وائس مارشل سلمان محبوب اور ائیر وائس مارشل سید صباحت حسن شاہ شامل ہیں۔
ائیر مارشل محمد زاہد محمود نے پاکستان ائیر فورس کی جی ڈی پی برانچ میں اپریل 1987ء میں کمیشن حاصل کیا، اپنے کیرئیر کے دوران انہوں نے کمبیٹ کمانڈرز اسکول اور ایک آپریشنل ائیر بیس کی قیادت کی۔
محمد زاہد محمود اسسٹنٹ چیف آف ایئر اسٹاف (پرسنیل) اور ڈائریکٹر جنرل سی فور آئی اور ڈپٹی چیف آف ایئر اسٹاف (پرسنیل) کے طور پر بھی خدمات سر انجا م دے چکے ہیں، انھیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر ستارہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔
ائیروائس مارشل امتیاز ستار نے پاکستان ائیر فورس کی جی ڈی پی برانچ میں دسمبر 1988ء میں کمیشن حاصل کیا۔ اپنے کیرئیر کے دوران انہوں نے ایک فائٹر اسکواڈرن، ایک فلائنگ ونگ اور دو ائیر بیس کی قیادت کی اور ڈپٹی ڈائر یکٹر جنرل ائیر انٹیلیجنس کے طور پر بھی خدمات سر انجا م دے چکے ہیں، انھیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر ستارۂ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔
ائیروائس مارشل محمد قیصر جنجوعہ نے پاکستان ائیر فورس کی جی ڈی پی برانچ میں دسمبر 1988ء میں کمیشن حاصل کیا۔ اپنے کیرئیر کے دوران انہوں نے ایک فائٹر اسکواڈرن، ایک فلائنگ ونگ اور ایک آپریشنل ائیر بیس کی قیادت کی۔
محمد قیصر جنجوعہ ڈپٹی ڈائر یکٹر جنرل ائیر انٹیلیجنس کے طور پر بھی خدمات سر انجا م دے چکے ہیں، انھیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر ستارہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔
ائیر وائس مارشل سید عمران ماجد علی نے پاکستان ائیر فورس کی جی ڈی پی برانچ میں جون 1989ء میں کمیشن حاصل کیا۔ اپنے کیرئیر کے دوران انہوں نے ایک فائٹر اسکواڈرن، ایک فلائنگ ونگ اور دو ائیر بیس کی قیادت کی۔ انھیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر ستارہ امتیاز (ملٹری)سے نوازا گیا۔
ائیر وائس مارشل عبدالمعید خان نے پاکستان ائیر فورس کی جی ڈی پی برانچ میں دسمبر 1989ء میں کمیشن حاصل کیا۔ اپنے کیرئیر کے دوران انہوں نے ملٹری ٹریننگ ونگ پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان اورکمبیٹ کمانڈرز اسکول کی قیادت کی، کمانڈنٹ کالج آف فلائنگ ٹریننگ ونگ اور اسسٹنٹ چیف آف ایئر اسٹاف (پلانز) بھی تعینات رہے۔ انھیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر ستارہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔
ائیر وائس مارشل طارق ضیاء نے پاکستان ائیر فورس کی جی ڈی پی برانچ میں جون 1990ء میں کمیشن حاصل کیا۔ اپنے کیرئیر کے دوران انہوں نے ایک فائٹراسکواڈرن، ایک فلائنگ ونگ اور ایک ائیر بیس کی قیادت کی۔ انھیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر ستارہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔
ائیر وائس مارشل ندیم اختر خان نے پاکستان ائیر فورس کی جی ڈی پی برانچ میں جون 1990ء میں کمیشن حاصل کیا،اپنے کیرئیر کے دوران انہوں نے ایک فائٹر اسکو اڈرن،کمبیٹ کمانڈرز اسکول اور ایک ائیر بیس کی قیادت کی، انھیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر ستارہ امتیاز (ملٹری)سے نوازا گیا۔
ائیر وائس مارشل غلام عباس گھمن نے پاکستان ائیر فورس کی جی ڈی پی برانچ میں جون 1990ء میں کمیشن حاصل کیا۔ اپنے کیرئیر کے دوران انہوں نے ایک فائٹرا سکواڈرن،ایک فلائنگ ونگ اور ایک ائیر بیس کی قیادت کی۔ انھیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر ستارہ امتیاز (ملٹری) اور تمغہ بصالت سے نوازا گیا۔
ائیر وائس مارشل راجہ فہیم شہزاد کیانی نے پاکستان ائیر فورس کی انجینرنگ برانچ میں دسمبر 1988ء میں کمیشن حاصل کیا۔ اپنے کیرئیر کے دوران انہوں نے دو انجینرنگ ونگ کی قیادت کی، جبکہ اسسٹنٹ چیف آف ایئر اسٹاف (ٹریننگ) بھی تعینات رہے۔ انھیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر ستارہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔
ائیر وائس مارشل عامر حبیب اللہ میکن نے پاکستان ائیر فورس کی انجینرنگ برانچ میں دسمبر 1989ء میں کمیشن حاصل کیا۔ اپنے کیرئیر کے دوران وہ ایک انجینر نگ ونگ کے آفیسر کمانڈنگ کے علاوہ ڈپٹی مینیجنگ ڈائیریکٹر ائیر کرافٹ ریبلڈ فیکٹری اور اسسٹنٹ چیف آف ایئر اسٹاف (ائیرکرافٹ انجینرنگ) بھی تعینات رہے۔
انھیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر ستارہ امتیاز (ملٹری)سے نوازا گی۔
ائیر وائس مارشل محمد انیس لطیف نے پاکستان ائیر فورس کی انجینرنگ برانچ میں دسمبر 1989ء میں کمیشن حاصل کیا۔ اپنے کیرئیر کے دوران وہ ایک انجینر نگ ونگ کے آفیسر کمانڈنگ کے علاوہ اسسٹنٹ چیف آف ایئرا سٹاف (ویپن انجینرنگ) بھی تعینات رہے۔ انھیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر ستارہ امتیاز (ملٹری)سے نوازا گیا۔
ائیر وائس مارشل شمس الحق ججا نے پاکستان ائیر فورس کی انجینرنگ برانچ میں دسمبر 1989ء میں کمیشن حاصل کیا۔ اپنے کیرئیر کے دوران وہ ایک انجینر نگ ونگ کے آفیسر کمانڈنگ کے علاوہ ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر میراج ریبلڈ فیکٹری بھی تعینات رہے۔ انھیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر ستارہ امتیاز (ملٹری)سے نوازا گیا۔
ائیر وائس مارشل سلمان محبوب نے پاکستان ائیر فورس کی ائیر ڈیفنس برانچ میں ستمبر 1988ء میں کمیشن حاصل کیا۔ اپنے کیرئیر کے دوران انہوں نے مختلف ائیر ڈیفنس اسکواڈرن اور ایک ائیر بیس کی قیادت کی،اسسٹنٹ چیف آف ایئرا سٹاف(ائیر ڈیفنس) کے طور پر بھی خدمات سر انجا م دے چکے ہیں۔ انھیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر ستارہ امتیاز (ملٹری)سے نوازا گیا۔
ائیر وائس مارشل سید صباحت حسن شاہ نے پاکستان ائیر فورس کی ائیر ڈیفنس برانچ میں ستمبر 1988 ء میں کمیشن حاصل کیا۔ اپنے کیرئیر کے دوران انہوں نے دو ائیر ڈیفنس اسکواڈرن اور ایک ائیر بیس کی قیادت کی۔ انھیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر ستارہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو "جہنم برپا کر دینگے"، امریکی صدر ٹرمپ
18/June/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 125 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 133 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8832 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4567 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3276 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2456 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2098 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1901 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C