پشاور: تخت بیگ چیک پوسٹ پر خودکش دھماکے میں ملوث ٹی ٹی پی کے 7 دہشت گرد گرفتار
👁️ 27 بار دیکھا گیا
پشاور: تخت بیگ چیک پوسٹ پر خودکش دھماکے میں ملوث ٹی ٹی پی کے 7 دہشت گرد گرفتار
پشاور (ڈیلی اردو) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پشاور ریجن ٹو نے اہم کارروائی کی اور جدید سائنسی خطوط پر تفتیش کرتے ہوئے تخت بیگ چیک پوسٹ پر ہونے والے خودکش دھماکے میں ملوث کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے 7 دہشت گرد گرفتار کرلیے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 19 جنوری 2023 کو نا معلوم خودکش بمبار نے تخت بیگ چیک پوسٹ پر فائرنگ اور خودکش دھماکا کیا تھا جس کے نتیجہ میں 2 پولیس اہلکار ہلاک اور ایک پرائیوٹ ملازم بھی ہلاک ہوا تھا۔
محکمہ انسداد دہشتگردی پشاور ریجن ٹو کی اہم کاروائی, جدید سائنسی خطوط پر تفتیش کرتے ہوئے تختہ بیگ چیک پوسٹ پر خودکش دھماکے میں ملوث دہشتگرد گرفتار pic.twitter.com/LRHuJM4LpN
— KP Police (@KP_Police1) April 12, 2023
اس میں مزید کہا گیا ہے کہ وقوعہ ہذا کا مقدمہ پشاور سی ٹی ڈی میں درج کیا گیا تھا جس کی تفتیش کے دروان ملوث دہشت گردوں کا سراغ لگا، تمام انٹیلی جنس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ رابطے استوار کرکے دہشت گردوں کے خلاف منظم کارروائیاں کی گئیں۔
بیان کے مطابق سی ٹی ڈی نے 23 جنوری کو خیبر کی تحصیل جمرود میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرکے تخت بیگ چیک پوسٹ خودکش دھماکے کے مرکزی ملزم کمانڈر ستانہ جان شیخ کو ہلاک کرکے اس کے قبضہ سے اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر اہم دستایزات برآمد کیے۔
اس میں مزید کہا گیا ہے کہ تفتیش کا دائرہ بڑھاتے ہوئے مزید چار ملزمان حمداللہ ولد بیت اللہ، فضل امین ولد نیاز محمد، فضل احمد اور محمد امیر پسران زر محمد کو گرفتار کیا گیا، اس کے بعد ایک اور کامیاب کارروائی کے دوران وقوعہ ہذا میں ملوث 3 مزید ملزمان فرمان عرف میجر ولد دورانی، عبدالقیوم عرف عثمان ولد عقل میر اور عنایت اللہ عرف باتور ولد بیت اللہ کو گرفتار کیا گیا۔
سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ وقوعہ ہذا میں ملوث 2 مزید ملزمان کی گرفتاری کی کو ششیں جاری ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
آئرلینڈ: ڈبلن میں مسجد پر آتش زنی کا حملہ، ملزم گرفتار
01/July/2026 👁️ 204 بار دیکھا گیا
پاکستان کا افغان ڈرونز مار گرانے کی تصدیق، افغانستان کو بھاری قیمت چکانا ہوگی
01/July/2026 👁️ 264 بار دیکھا گیا
ایران: ٹارگٹ حملے میں پاسدارانِ انقلاب کے دو اہلکار ہلاک
30/June/2026 👁️ 477 بار دیکھا گیا
افغان طالبان کا پاکستان میں داعش کے مراکز پر ڈرون حملوں کا دعویٰ
30/June/2026 👁️ 227 بار دیکھا گیا
روس نے یوکرین کے 419 مسلح ڈرونز مار گرائے
30/June/2026 👁️ 288 بار دیکھا گیا
واشنگٹن اور تہران میں بڑا بریک تھرو، امریکہ اور ایران نے حملے روکنے پر اتفاق کر لیا
30/June/2026 👁️ 332 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8871 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4656 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3492 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2489 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2250 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1933 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C