پشاور: سماجی کارکن گلالئی اسماعیل کے والدین غداری کے مقدمے میں باعزت بری
👁️ 89 بار دیکھا گیا
پشاور: سماجی کارکن گلالئی اسماعیل کے والدین غداری کے مقدمے میں باعزت بری
پشاور (ڈیلی اردو/وی او اے) پشاور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے سماجی کارکن گلالئی اسماعیل کے والدین کوغداری، دہشت گردی کی مالی معاونت اور سہولت کاری کے مقدمے میں باعزت بری کردیا ہے۔
عدالت نےبدھ کو پروفیسر اسماعیل اور ان کی اہلیہ کو بری کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے فیصلے میں کہا کہ استغاثہ ملزمان کے خلاف لگائے گئے الزامات ثابت نہیں کر سکا۔
انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نمبر ایک نے چند روز قبل مقدمے کی سماعت مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ عدالت اس مقدمے میں نامزد گلالئی اسماعیل کو پہلے ہی مفرور قرار دے چکی ہے۔
گلالئی اسماعیل اور ان کے والدین کے خلاف چھ جولائی 2019 کو پشاور کے ایک تھانے میں مقدمہ درج ہوا تھا جس میں غداری، ریاست کے خلاف سازش ، دہشت گردی اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کی دفعات شامل کی گئی تھیں۔
عدالتی فیصلے کے بعد پروفیسر اسماعیل نے وائس آف امریکہ سے بات کرتے ہوئے الزام عائد کیا تھا ان پر مقدمہ سابق وزیراعظم عمران خان اور خفیہ ادارے آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل فیض حمید کے گٹھ جوڑ کے تحت قائم ہوا تھا۔ ان کے بقول دونوں کے درمیان گٹھ جوڑ ختم ہونے کے بعد مقدمہ بھی ختم ہو گیا۔
پروفیسر اسماعیل نے کہا کہ انہوں نے خود پر عائد تمام الزامات کو عدالت میں بے بنیاد ثابت کیا ہے جب کہ اندراجِ مقدمہ کے بعد وہ ان الزامات کر نہ صرف مقامی میڈیا بلکہ دیگر پلیٹ فارمز پر مسترد کرتے رہے تھے۔
مقدمے میں تینوں افراد پر پشاور کے سینٹ جونز چرچ پر بائیس ستمبر 2013 کو ہونے والے خود کش حملے اور 13 فروری 2015 کو حیات آباد کی ایک امام بارگاہ پر ہونے والے خودکش حملے میں ملوث مبینہ عسکریت پسندوں کی مالی معاونت کا الزام لگایا گیا تھا ۔
استغاثہ کے مطابق یہ مالی معاونت بھارت کے جاسوسی اداروں کی جانب سے بینک ٹرانزیکشن کے ذریعے کی گئی تھی۔
اس مقدمے کی سماعت کبھی کبھی روز مرہ اور کبھی کبھی پروفیسر اسماعیل لے بقول ایک یا دو دن کے وقفوں سے مقرر کی جاتی تھی ۔
پروفیسر اسماعیل نے بتایا کہ ان کے خلاف سائبر کرائمز کے قانون کے تحت ایک اور مقدمہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں زیرِ سماعت ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 124 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 151 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8825 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4549 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3265 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2448 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2086 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1894 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C