پشاور میں ریاض شہید پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام
👁️ 34 بار دیکھا گیا
پشاور میں ریاض شہید پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام
پشاور (ڈیلی اردو) خیبرپختونخوا پولیس نے رات گئے پشاور کے مضافاتی علاقے سربند میں ریاض شہید چوکی پر دہشت گردوں کے حملہ کی کوشش ناکام بنادی۔
پولیس کے مطابق پشاور کے مضافاتی علاقے سربند میں ریاض شہید چوکی پر دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کی، تاہم چوکی میں موجود پولیس اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کر کے دہشت گردوں کے حملے کو پسپا کردیا اور انہیں بھاگنے پر مجبور کیا۔
پولیس کے مطابق حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ حملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔
ایس پی کینٹ وقاص رفیق کا کہنا ہے کہ 8 دہشت گرد اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر چوکی کے قریب آ رہے تھے، پولیس کے الرٹ ہونے کی وجہ سے دہشت گرد قریب پہنچنے میں ناکام ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ ہائی الرٹ اور بروقت جوابی فائرنگ سے دہشت گرد حملے کو پسپا کردیا، جدید آلات کی مدد سے شدت پسندوں کے مذموم مقاصد کو ناکام بنایا گیا۔
واضح رہے کہ پشاور اور خیبر میں گزشتہ 48 گھنٹوں میں یہ دہشت گردوں کا چوتھا حملہ ہے جبکہ ریاض شہید چوکی پر اس سے قبل 7 جون کو بھی دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا۔
گزشتہ شب پشاور کے مضافاتی علاقے ریگی ماڈل ٹاؤن کے پولیس ناکے پر موجود پولیس اہلکاروں پر دہشت گردوں نے فائرنگ کی تھی جس سے 2 اہلکار موقع پر ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوگئے تھے۔
بعد ازاں جمعرات کو خیبر کے باڑہ بازار میں تحصیل کمپاؤنڈ کے قریب خودکش دھماکے کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار جان سے گئے۔ جبکہ 10 زخمی ہوگئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
خیبر پختونخوا میں دہشتگردی میں اضافے پر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی خارجہ پالیسی پر تنقید
20/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، امریکا کا اپنے شہریوں کے لیے ہنگامی سکیورٹی الرٹ جاری
20/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
شام میں سابق اسد دور کے ریپبلکن گارڈ کے اعلیٰ افسر گرفتار
20/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
بحیرہ کیریبین میں امریکی کارروائی، کشتی میں سوار 4 افراد ہلاک
20/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے دفاع کے لیے پاکستان ہر حد تک جائے گا، افغان سرزمین سے دہشتگردی روکنا طالبان کی ذمہ داری : ڈی جی آئی ایس پی آر
20/September/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
قلات میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 5 دہشتگرد ہلاک، 23 مغوی بازیاب
20/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26319 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15563 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11847 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9159 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7443 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5214 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C