پشاور پولیس لائنز دھماکا: خودکش بمبار کے سہولتکار سے متعلق معلومات پر ایک کروڑ روپے انعام مقرر
👁️ 31 بار دیکھا گیا
پشاور پولیس لائنز دھماکا: خودکش بمبار کے سہولتکار سے متعلق معلومات پر ایک کروڑ روپے انعام مقرر
لاہور (ڈیلی اردو) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ڈی ٹی) خیبر پختونخوا نے پشاور پولیس لائنز دھماکے کے خود کش بمبار کے سہولت کار سے متعلق معلومات پر ایک کروڑ روپے انعام مقرر کردیا۔
پشاور پولیس لائنز دھماکے سے متعلق سی ڈی ٹی ڈی نے اشتہار جاری کردیا جس میں بتایا گیا ہے کہ حملہ آؤر کے سہولت کار کی اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا اور اسے معلومات فراہم پر ایک کروڑ روپے کا انعام بھی دیا جائے گا۔
دوسری جانب پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں خود کش دھماکے کے متعلق اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جس موٹرسائیکل پر خود کش حملہ آوار پولیس لائن تک پہنچے تھے اس کے مالک کو گرفتار کرلیا گیا۔
تفتشی ٹیم نے گرفتار شخص کے متعلق انکشاف کیا ہے کہ گرفتار شخص پیشے کے لحاظ سے مزدور ہے اور کچھ عرصے پہلے وہ پولیس لائن مسجد کے تعمیراتی کام میں بھی مزدوری کر چکا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں ملوث نیٹ ورک تک پہنچ چکے ہیں، اور خود کش بمبار اور نیٹ ورک کی تفصیلات بھی حاصل کرلی گئی ہیں، جب کہ تحقیقاتی ادارے نیٹ ورک تک رسائی حاصل کر رہے ہیں۔
پولیس نے متعدد مشکوک افراد کو بھی حراست میں لیا ہے جن سے تفتیش جاری ہے تاہم ابھی تک کوئی باقاعدہ گرفتاری ظاہر نہیں کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ پشاور کی پولیس لائنز میں 30 جنوری کو ہونے والے خودکش حملے میں 100 ے زائد افراد ہلاک ہوئے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
وسطی کرم میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، متعدد دہشتگرد ہلاک اور زخمی
13/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزام میں بلوچستان میں 100 سرکاری ملازمین برطرف
13/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں دہشتگردوں کے ٹھکانے پر کارروائی، اسلحے کا بڑا ذخیرہ برآمد
13/September/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
کراچی میں کارروائی، ٹی ٹی پی کا انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک
13/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
باڑہ میں سیکیورٹی آپریشن، دو مقامی کمانڈروں سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
13/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں پرانا مارٹر گولہ پھٹنے سے 2 بچے زخمی
13/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26289 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15535 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11824 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9128 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7413 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5152 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C