پشاور کے حسن خیل میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک، 2 زخمی
👁️ 66 بار دیکھا گیا
پشاور کے حسن خیل میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک، 2 زخمی
راولپنڈی (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے مضافاتی علاقے حسن خیل میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کر کے دہشت گرد سرغنہ کو ساتھی سمیت ہلاک کر دیا۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن 30 اور 31 مئی کی درمیانی شب دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا مؤثر انداز میں پتہ لگایا، آپریشن کے دوران دہشت گردوں کا سرغنہ ایاز عرف محمد اور دہشت گرد احمدی عرف کوچی مارا گیا جبکہ دو دیگر دہشت گرد زخمی ہو گئے۔
ترجمان پاکستانی فوج کے مطابق ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا، ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد دہشتگرد کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے، اہل علاقہ نے سکیورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہا، مزید کہنا تھا کہ علاقے میں موجود کسی دوسرے دہشت گرد کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی کوریا: پانچ لاکھ ڈرون جنگجو تیار کیے جائیں گے
27/June/2026 👁️ 179 بار دیکھا گیا
یوکرین کا روس پر اب تک کا سب سے بڑا ڈرون حملہ
27/June/2026 👁️ 241 بار دیکھا گیا
اسرائیل اور لبنان میں امریکی ثالثی سے فریم ورک معاہدہ طے
27/June/2026 👁️ 118 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، دو حملہ آور ہلاک
27/June/2026 👁️ 231 بار دیکھا گیا
جنگ بندی کیخلاف ورزی: امریکہ کا ایران میں اہداف پر فضائی حملہ
27/June/2026 👁️ 200 بار دیکھا گیا
50 سال بعد اسرائیل نے اینتیبے آپریشن کے خفیہ راز بے نقاب کر دیے
27/June/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8861 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4636 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3313 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2482 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2240 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1928 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C