پلوامہ خودکش حملہ: کنٹرول لائن پر پاک فوج کو الرٹ کردیا گیا
👁️ 90 بار دیکھا گیا
پلوامہ خودکش حملہ: کنٹرول لائن پر پاک فوج کو الرٹ کردیا گیا
اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھارتی سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خود کش حملہ کے بعد بھارتی قیادت اور ذرائع ابلاغ کی طرف سے پاکستان کے خلاف پراپیگنڈا اور بدلہ لینے کی دھمکیوں کے بعد کنٹرول لائن پر پاک فوج کو چوکس کردیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے گزشتہ روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پانچوں مستقل رکن ممالک کے سفیروں کو دفتر خارجہ مدعو کرکے انھیں پوری صورتحال پر بریف کیا۔
سیکریٹری خارجہ نے اپنی بریفنگ میں بھارتی الزامات اور پراپیگنڈا کو یکسر مستردکرتے ہوئے بتایا کہ بھارت کا یہ وتیرہ رہا ہے کہ وہ کسی بھی واقعہ کا فوری طورپر بغیر تحقیق کیے الزام پاکستان پر عائد کردیتا ہے۔
پلواما میں حملہ کے بعد بھارت کے تفتیش کار ابھی وقوعہ پر بھی نہ پہنچے تھے کہ الزام پاکستان پر لگا دیا گیا۔
سیکریٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارت کے بارے میں ہمیشہ تعمیری سوچ اپنائی ہے ۔کرتار پور راہداری پر مذاکرات کیلیے بھارت سے رابطہ اس کا واضح ثبوت ہے۔
انھوں نے بتایا کہ خطے میں کشیدگی کو ہوا دینے سے نقصان ہی ہوسکتا ہے۔پاکستان نے مقبوضہ وادی میں کشیدگی کو ہوا دینے کی اس کوشش کی مذمت کی ہے۔دریں اثنا گزشتہ روز بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو بھی دفتر خارجہ طلب کرکے الزام تراشی پر احتجاج کیا گیا۔
یاد رہے کہ دو روز قبل مقبوضہ کشمیر میں مقامی نوجوان نے بھارتی فوجی کانوائے پر خودکش کار حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 50 سے زائد اہلکار مارے گئے تھے اور متعدد زخمی ہوگئے ہوئے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 123 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 149 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8824 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4548 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3264 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2448 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2086 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1894 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C