پنجاب: ساہیوال سے القاعدہ کا مبینہ دہشت گرد گرفتار، ممبر شپ کارڈ برآمد
👁️ 675 بار دیکھا گیا
پنجاب: ساہیوال سے القاعدہ کا مبینہ دہشت گرد گرفتار، ممبر شپ کارڈ برآمد
واشنگٹن (ش ح ط) پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع ساہیوال میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم القاعدہ سے تعلق رکھنے والے ایک مبینہ خطرناک دہشت گرد کو گرفتار کر لیا۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے تقریباً 3 کلو دھماکہ خیز مواد، تیار شدہ الیکٹرک سرکٹ، ڈیٹونیٹر، بیٹریاں، اسلحہ اور نقدی برآمد ہوئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ملزم خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر سے ساہیوال تخریب کاری کی غرض سے آیا تھا۔ خفیہ اطلاع ملنے پر سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کیا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم پیر محمد ولی کی تلاشی کے دوران اس کے کندھے پر لٹکے شولڈر بیگ سے ایک دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈی) بھی برآمد ہوا۔ بیگ سیاہ ٹیپ سے لپٹا ہوا تھا جس میں الیکٹرک سرکٹ، الیکٹرک بلب، ڈیٹونیٹر، وائرنگ، 9 وولٹ بیٹری اور دیگر سامان موجود تھا۔
حکام کے مطابق برآمد شدہ آئی ای ڈی کا وزن تقریباً 2152 گرام تھا۔
مزید تلاشی کے دوران ملزم کے قبضے سے کالعدم تنظیم القاعدہ کا مبینہ ممبرشپ کارڈ، قومی شناختی کارڈ اور 2550 روپے نقد بھی برآمد کیے گئے۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ملزم کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے تاکہ اس کے ممکنہ سہولت کاروں اور نیٹ ورک کے دیگر افراد تک رسائی حاصل کی جا سکے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ہنگو میں آئی ای ڈی دھماکہ، معروف قبائلی رہنما حاجی عزت گل ہلاک
22/July/2026 👁️ 216 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں دہشت گردوں نے سرکاری سکول بارودی مواد سے تباہ کردیا
22/July/2026 👁️ 269 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایرانی بندرگاہوں اور شہروں پر نئے فضائی حملے
22/July/2026 👁️ 178 بار دیکھا گیا
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں
22/July/2026 👁️ 154 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں جھڑپوں کے دوران مسجد اور مدرسہ تباہ، تحقیقات کا مطالبہ
22/July/2026 👁️ 263 بار دیکھا گیا
حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
22/July/2026 👁️ 319 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8970 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4830 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3654 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3580 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2570 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2324 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C