پنجاب سے القاعدہ، داعش اور تحریک طالبان پاکستان کے 11 دہشت گرد گرفتار
👁️ 27 بار دیکھا گیا
پنجاب سے القاعدہ، داعش اور تحریک طالبان پاکستان کے 11 دہشت گرد گرفتار
لاہور (ڈیلی اردو) کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں لاہور سمیت دیگر شہروں سے 11 دہشت گرد گرفتار کر لئے۔
Pakistan Counter-Terrorism Dept claims arrests of 11 jihadists affiliated with Al-Qaeda, Islamic State and TTP from different areas of Punjab province. https://t.co/6xl9vU8eTx
— FJ (@Natsecjeff) May 6, 2023
سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر پنجاب بھر میں سی ٹی ڈی کے خفیہ آپریشن جاری ہیں ، گرفتار دہشت گردوں میں مہتاب، طارق، گل اعظم، معاویہ، عماد، وارث، جبار شامل ہیں۔
ترجمان کاکہنا ہے کہ کہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم القاعدہ، داعش اور تحریک طالبان پاکستان سے ہے، دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد، ہینڈ گرنیڈ، ڈیٹو نیٹر، پمفلٹ اور دیگر اشیاء برآمد کرلی گئی ہیں، دہشت گرد نیٹ ورک حساس شہروں میں دہشت گردی کا منصوبہ مکمل کرچکے تھے۔
سی ٹی ڈی ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف لاہور، بہاولپور، گوجرانوالہ، راولپنڈی اور ساہیوال میں 10 مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ رواں ہفتے کومبنگ آپریشن کے دوران 100 مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے، 76 ایف آئی آر درج کی گئی ہیں، ریاست دشمن عناصر کی سرکوبی کے لئے ہر ممکن کوشش جاری رہے گی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں میں مسلح افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار ہلاک
14/September/2026 👁️ 10 بار دیکھا گیا
مستونگ : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، کمانڈر نقیب سمیت 3 دہشتگرد ہلاک
14/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
ایران سے جنگ نومبر کے بعد ختم ہونے کا امکان، ایندھن کی قیمتیں تیزی سے کم ہوں گی: ٹرمپ
14/September/2026 👁️ 119 بار دیکھا گیا
وسطی کرم میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، متعدد دہشتگرد ہلاک اور زخمی
13/September/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزام میں بلوچستان میں 100 سرکاری ملازمین برطرف
13/September/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں دہشتگردوں کے ٹھکانے پر کارروائی، اسلحے کا بڑا ذخیرہ برآمد
13/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26290 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15537 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11825 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9130 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7415 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5157 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C