پولش کیتھولک چرچ میں بچوں کے جنسی استحصال کی سینکڑوں نئی شکایات
👁️ 99 بار دیکھا گیا
پولش کیتھولک چرچ میں بچوں کے جنسی استحصال کی سینکڑوں نئی شکایات
وارسا (ڈیلی اردو) پولینڈ میں کیتھولک چرچ نے کلیسائی اہلکاروں کے ہاتھوں کم سن بچوں کے جنسی استحصال کی سینکڑوں نئی شکایات کا انکشاف کیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق کم عمر بچوں کے جنسی استحصال اور ان سے کی جانے والی جنسی زیادتیوں کی ان شکایات میں کیتھولک کلیسا سے وابستہ مختلف مذہبی شخصیات کے ان جرائم کا ذمے دار ہونے کا دعوی کیا گیا ہے۔
پولینڈ مشرقی یورپ کا اکثریتی طور پر کیتھولک مسیحی آبادی والا ملک ہے اور وہاں کیتھولک چرچ بہت زیادہ سیاسی اثر و رسوخ کا حامل ہے۔ اس ملک میں کچھ عرصہ پہلے تک کلیسائی اداروں میں بچوں سے کی جانے والی جنسی زیادتیوں کے واقعات کے بارے میں کچھ بھی کہنا شجر ممنوعہ سمجا جاتا تھا۔اب لیکن صورت حال کافی بدل چکی ہے اور اس ملک میں کلیسائے روم کو پہلے ہی ان الزامات کا سامنا ہے کہ وہاں کئی سرکردہ کلیسائی شخصیات کم سن بچوں کے جنسی استحصال کی مرتکب ہوئیں یا انہوں نے ایسے واقعات کی پردہ پوشی کی تھی۔
کیتھولک کلیسا کی طرف سے پولینڈ میں بچوں کے تحفظ کی کوششوں کے لیے نامزد کردہ رابطہ کار اور یہودی پادری ایڈم ذاک نے اس بارے میں اپنی چھان بین کے نتائج پر مشتمل رپورٹ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ حیران کن بات یہ ہے کہ گزشتہ سروے کے بعد سے ہمیں ایسی شکایات اور انکشافات کی ایک نئی لہر کا سامنا ہے۔ یقینی طور پر اب بھی ایسے کئی واقعات ہیں، جو تاحال پوشیدہ ہیں اور جو مستقبل میں رپورٹ کیے جاتے رہیں گے۔
ایڈم ذاک نے ایک آن لائن بریفنگ میں بتایا کہ جولائی 2018 سے لے کر گزشتہ برس کے آخر تک پولینڈ میں کیتھولک چرچ کو کم عمر بچوں کے جنسی استحصال کے واقعات کی 368 شکایات موصول ہوئیں۔
انہوں نے کہا، ”ان واقعات میں سے کچھ کا ارتکاب عشروں پہلے کیا گیا تھا لیکن متاثرین نے ان کی باقاعدہ شکایات اب کی ہیں۔ دیگر واقعات جنسی استحصال کے حالیہ واقعات ہیں۔
فادر ذاک نے بتایا کہ کلیسا کو ملنے والی جنسی استحصال کی ان 368 شکایات میں سے 39 فیصد واقعات کو شواہد کی بنا پر درست تسلیم کیا گیا، 51 فیصد شکایات کی چھان بین جاری ہے جبکہ 10 فیصد شکایات کو چھان بین کے بعد ان کے قابل اعتماد نہ ہونے کی وجہ سے مسترد کر دیا گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی قیادت میں 14 ملکی بحری اتحاد فعال، باب المندب اور بحیرہ احمر میں سکیورٹی تعاون بڑھانے کا فیصلہ
02/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں پر شہری کو گرفتاری کے بعد فائرنگ کرکے ہلاک کرنے کا الزام
02/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
شام : جنگی باقیات کا خطرہ برقرار، ہر چھ گھنٹے میں ایک ہلاکت یا زخمی ہونے کا واقعہ
02/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
کراچی : ٹی ٹی پی کے دو مبینہ دہشتگرد گرفتار، دستی بم برآمد
02/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
شام : کرد خواتین جنگجوؤں کا فوج میں شمولیت کا مطالبہ مسترد، متبادل راستے کی تلاش
02/September/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں سعودی آئل ٹینکر پر حملہ، فلپائن کے 2 ملاح ہلاک
02/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26266 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15514 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11794 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9094 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7380 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5060 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C