پولیس مقابلے میںہلاک توہین رسالت کے مبینہ ملزم ڈاکٹر شاہنواز کے قتل کا مقدمہ پولیس افسران، مولوی کے خلاف درج
👁️ 61 بار دیکھا گیا
پولیس مقابلے میںہلاک توہین رسالت کے مبینہ ملزم ڈاکٹر شاہنواز کے قتل کا مقدمہ پولیس افسران، مولوی کے خلاف درج
عمر کوٹ (ڈیلی اردو)عمر کوٹ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر شاہ نواز کو جعلی مقابلے میں قتل کرنے کا مقدمہ ڈی آئی جی جاوید جسکانی، ایس ایس پی چودھری اسد، ایس ایس پی آصف رضا اور مولوی عمر جان سرہندی کے خلاف درج کرلیا گیا۔
سندھڑی، ضلع میرپور خاص کے پولیس اسٹیشن میں یہ مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کا کہنا ہے کہ عمر کوٹ میں توہین مذہب کے ملزم ڈاکٹر شاہ نواز کنبھار کو جعلی پولیس مقابلے میں قتل کیا گیا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ عمرکوٹ میں پولیس اہلکاروں پر جعلی مقابلے کا الزام تھا، انکوائری میں الزام درست ثابت ہونے پر اہلکاروں کو معطل کردیا گیا۔
ضیاء لنجار نے بتایا کہ وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر ڈاکٹر شاہ نواز کے قتل سے متعلق انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔ انکوائری کے دوران سی سی ٹی وی فوٹیج سے بھی مدد لی گئی۔ تحقیقات مکمل کرکے وزیرِاعلیٰ سندھ کو 31 صفحات کی رپورٹ پیش کی گئی۔
اس سے قبل سندھڑی تھانے میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہ نواز کنبھار کے وکلا کی دس رکنی ٹیم نے مقدمہ درج کرنے کی درخواست جمع کرائی تھی۔ اس موقع پر بیرسٹر اسداللہ شاہ راشدی کی قیادت میں سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے وکلا موجود تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ شاہ نواز کو تحویل میں لے کر قتل کیا گیا۔ 2022 میں قانون منظور ہوا تھا کہ جوڈیشل کسٹڈی میں مارنے کی انکوائری ایف آئی اے کرتی ہے۔
مقدمہ درج کرنے کی درخواست میں ڈی آئی جی جاوید جسکانی، ایس ایس پی اسد چوہدری، ایس ایس پی آصف رضا بلوچ، عمر جان سرہندی، ڈی آئی بی انچارج دانش بھٹی، سب انسپکٹر ہدایت اللہ ناریج دیگر پولیس اہلکاروں کو نامزد کیا گیا۔ قبر کشائی کے بعد ہی صورتِ حال واضح ہوسکتی ہے۔
خیال رہے کہ 20 ستمبر 2024 کو سندھ کے علاقے عمر کوٹ میں پولیس نے توہین مذہب کے الزام کا سامنا کرنے والے ایک ڈاکٹر کو مبینہ پولیس مقابلے میں مارنے کا دعویٰ کیا تھا۔ یہ ایک ہفتے کے دوران ماورائے عدالت ہلاکت کا دوسرا واقعہ تھا جس کی انسانی حقوق کے گروپوں نے شدید مذمت کی تھی۔
مقامی پولیس کے سربراہ نیاز کھوسو نے بتایا تھا کہ بدھ کی رات پولیس افسران نے موٹر سائیکل پر سوار دو افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے رکنے کے بجائے پولیس پر فائرنگ کی اور فرار ہونے کی کوشش کی، جس کے بعد پولیس نے جوابی فائرنگ کرتے ہوئے شاہ نواز کو موقع پر ہلاک کردیا۔ دوسرا ملزم فرار ہوگیا تھا۔
نیاز کھوسو نے دعویٰ کیا تھا کہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد ہی افسران کو معلوم ہوا کہ مقتول وہ ڈاکٹر تھا جسے مبینہ طور پر توہین مذہب کے الزام میں ڈھونڈا جا رہا تھا۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں مقامی علما کو پولیس پر گلاب کی پتیاں نچھاور کرتے اور توہین رسالت کے ملزم کو ہلاک کرنے پر افسران کی تعریف کرتے ہوئے دکھایا گیا۔
دوسری جانب مقامی افراد نے مقتول کی تدفین بھی نہیں ہونے دی اور اس کی لاش کو آگ لگادی گئی۔ بعدازاں اہل خانہ نے بیابان میں مقتول کی تدفین کی۔ بعد میں ضیاء لنجار کا کہنا تھا کہ انکوائری میں ثابت ہوا یہ پولیس مقابلہ نہیں تھا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ایس ایس پی میرپور خاص کو معطل کردیا گیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کی ججمنٹ ہے کہ ایک واقعے کا ایک ہی مقدمہ ہوگا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ اس میں یقیناً ڈی آئی جی ملوث ہیں۔ میری ذمہ داری ہے کہ پولیس کا مورال عوام کی نظر میں بہتر ہو۔ انکوائری رپورٹ کے مطابق عمر کوٹ پولیس نے 18 گریڈ کے ڈاکٹر شاہ نواز کو کراچی سے گرفتار کرکے میرپور خاص پولیس کے حوالے کیا گیا۔ میرپور خاص پولیس نے ڈاکٹر شاہ نواز کو قتل کیا اور اسے مقابلہ کا رنگ دینے کی کوشش کی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستانی وزیراعظم امریکہ، ایران مذاکرات میں شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ
21/June/2026 👁️ 23 بار دیکھا گیا
لبنان میں جھڑپیں جاری، ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک
20/June/2026 👁️ 28 بار دیکھا گیا
بنوں میں مسافر گاڑیوں کے قریب دو دھماکے، 7 افراد ہلاک، 6 زخمی
20/June/2026 👁️ 28 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 5 افراد ہلاک، 12 زخمی
20/June/2026 👁️ 30 بار دیکھا گیا
لکی مروت: دو مختلف مقامات سے تین افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
20/June/2026 👁️ 24 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان، امریکہ کی تردید
20/June/2026 👁️ 23 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8843 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4590 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3292 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2463 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2111 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1910 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C