چاغی میں سات گاڑیاں نذر آتش، نوشکی میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ، کرفیو نافذ
👁️ 120 بار دیکھا گیا
چاغی میں سات گاڑیاں نذر آتش، نوشکی میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ، کرفیو نافذ
کوئٹہ (ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبہ بلوچستان کے ضلع چاغی اور نوشکی میں سکیورٹی صورتحال کے حوالے سے دو مختلف واقعات سامنے آئے ہیں، جہاں چاغی میں نامعلوم مسلح افراد نے سات گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا جبکہ نوشکی میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا گیا۔
حکام کے مطابق ضلع چاغی کے علاقے پدگ میں نامعلوم مسلح افراد نے رات کے وقت سات گاڑیوں کو آگ لگا دی۔
ایک سینئر سرکاری اہلکار نے بتایا کہ نذر آتش کی جانے والی گاڑیاں کوئٹہ سے تفتان کی جانب جا رہی تھیں۔ ان کے مطابق مسلح افراد نے رات تقریباً ڈھائی بجے ان گاڑیوں کو نشانہ بنایا۔
اہلکار کے مطابق متاثرہ گاڑیوں میں تین آئل ٹینکر اور چار ٹریلرز شامل تھے، جنہیں آگ لگانے سے شدید نقصان پہنچا۔
دوسرے واقعے میں دالبندین اور پدگ کے درمیان نامعلوم مسلح افراد نے دو ٹرکوں کو روک کر ان سے چاول اتار لیے اور بعد ازاں سامان لے کر نامعلوم مقام کی جانب فرار ہو گئے۔
نوشکی میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ
ادھر ضلع نوشکی کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے سکیورٹی فورسز کی ایک چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا۔
ایک سینئر سرکاری اہلکار کے مطابق نوشکی شہر کے جنوب میں منگل کی صبح مسلح افراد نے چیک پوسٹ پر حملہ کیا، جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کی۔
اہلکار کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، جبکہ حملے میں سکیورٹی فورسز کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
واقعے کے بعد نوشکی شہر میں خوف و ہراس پھیل گیا اور شہریوں نے احتیاطاً اپنی دکانیں بند کر دیں۔
حکام کے مطابق دونوں واقعات کی تحقیقات جاری ہیں، جبکہ حملہ آوروں کی تلاش کے لیے سکیورٹی اقدامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔
محکمہ داخلہ بلوچستان کے نوٹیفکیشن کے مطابق نوشکی میں کرفیو منگل کی رات 8 بجے سے 31 جولائی کی رات 8 بجے تک نافذ رہے گا۔
نوٹیفکیشن کے تحت شہریوں کی غیر ضروری نقل و حرکت، اجتماعات اور دیگر سرگرمیوں پر پابندی ہوگی، جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں، طبی اور ہنگامی خدمات سے وابستہ افراد کو استثنیٰ حاصل ہوگا۔
حکام کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے سکیورٹی اقدامات مزید سخت کیے جا رہے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سوات میں دہشت گردوں اور سی ٹی ڈی کے درمیان فائرنگ، ایلیٹ فورس اہلکار ہلاک
29/July/2026 👁️ 254 بار دیکھا گیا
خضدار: مسلح دہشت گردوں نے چار مزدور اغوا کر لیے
29/July/2026 👁️ 246 بار دیکھا گیا
اورکزئی میں ٹی ٹی پی، جماعت الاحرار اور داعش کے درمیان جھڑپیں، متعدد ہلاکتیں
29/July/2026 👁️ 322 بار دیکھا گیا
کیچ: مسلح دہشت گردوں نے ایک مزدور کو ہلاک، چھ کو اغوا کر لیا
29/July/2026 👁️ 255 بار دیکھا گیا
بارکھان میں دہشت گردوں کے حملے میں ڈی ایس پی مرید بگٹی ہلاک، گن مین زخمی
29/July/2026 👁️ 233 بار دیکھا گیا
چاغی میں سات گاڑیاں نذر آتش، نوشکی میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ، کرفیو نافذ
29/July/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8992 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4865 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3740 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3610 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2596 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2340 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C