چترال، بنوں اور جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے مہلک حملے، کئی ہلاکتیں
👁️ 79 بار دیکھا گیا
چترال، بنوں اور جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے مہلک حملے، کئی ہلاکتیں
واشنگٹن (ش ح ط) پاکستان کے شورش زدہ صوبہ خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں دہشت گردی کے تین الگ الگ واقعات میں سکیورٹی فورسز اور پولیس کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔
چترال کے علاقے ارسون میں پاک افغان سرحد کے قریب مبینہ طور پر کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے دہشت گردوں نے ایک فوجی پوسٹ پر حملہ کیا اور اسے نذرِ آتش کر دیا۔
ذرائع کے مطابق اس حملے میں 6 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں اور متعدد کے زخمی ہوئے۔
مقامی پولیس نے چترال سکاوٹس کے سپاہی فرید کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔
دوسری جانب ضلع بنوں میں لیرا پل کے قریب ہوید روڈ پر مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار عمر نیاز ہلاک ہو گئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں پولیس نے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
اسی طرح جنوبی وزیرستان کے علاقے اعظم ورسک کے نندرون میں مبینہ طور پر کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے دہشت گردوں نے ایک فوجی قافلے کو نشانہ بنایا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق حملے میں 8 سکیورٹی اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ دو فوجی گاڑیوں کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔
تاہم پاکستانی فوج کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔
پولیس اور سکیورٹی اداروں کے مطابق تمام واقعات کی تحقیقات جاری ہیں اور دہشت گردوں کی تلاش کے لیے مختلف علاقوں میں آپریشنز کیے جا رہے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
واشنگٹن اور تہران میں بڑا بریک تھرو، امریکہ اور ایران نے حملے روکنے پر اتفاق کر لیا
30/June/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
چترال، بنوں اور جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے مہلک حملے، کئی ہلاکتیں
30/June/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
لبنان کی فوجی قیادت کی سینٹکام کمانڈر سے ملاقات، اسرائیل معاہدے کے نفاذ پر گفتگو
30/June/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، اہم کمانڈر سمیت چار دہشت گرد ہلاک
30/June/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
افغانستان: پاکستانی فضائی حملوں میں 36 افغان شہری ہلاک، طالبان کا دعویٰ
30/June/2026 👁️ 45 بار دیکھا گیا
عراق کا ایران نواز ملیشیاؤں کو آخری الٹی میٹم
30/June/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8869 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4645 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3485 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2486 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2244 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1932 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C