چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو قتل کی دھمکی؛ ٹی ایل پی کے نائب امیر سمیت 1500 کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج
👁️ 150 بار دیکھا گیا
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو قتل کی دھمکی؛ ٹی ایل پی کے نائب امیر سمیت 1500 کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج
لاہور (ڈیلی اردو/وی او اے) لاہور پولیس نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو قتل کرنے کی دھمکی دینے پر تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے نائب امیر اور پارٹی کے 1500 کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
مقدمے میں دہشت گردی اور مذہبی منافرت پھیلانے، کارِ سرکار میں مداخلت، اعلٰی عدلیہ کو دھمکیاں دینے سمیت دیگر دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔ مقدمہ لاہور کے تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں درج کیا گیا ہے۔
مقدمہ ایس ایچ او قلعہ گجر سنگھ پولیس اسٹیشن حماد حسین کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پریس کلب لاہور کے باہر احتجاج سے پیر ظہیر الحسن نے اعلی عدلیہ کے خلاف نفرت پھیلائی۔
ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ ٹی ایل پی امیر نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا قتل کرنے والے کو ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا۔
واضح رہے کہ بدھ کو سپریم کورٹ آف پاکستان نے مختلف مذہبی تنظیموں کی طرف سے دی گئی درخواستوں کو مسترد کرتے ہوئے احمدی کمیونٹی کے فرد مبارک احمد ثانی کی ضمانت پر رہائی کا فیصلہ برقرار رکھا تھا۔
مختلف مذہبی تنظیموں نے اس فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے اجتجاج کا اعلان کیا تھا۔
مبارک احمد ثانی پر الزام تھا کہ وہ احمدی کمیونٹی کی جانب سے قرآن کی تفسیر ‘تفسیرِ صغیر’ کی اشاعت اور تقسیم میں ملوث تھے۔ اس حوالے سے چھ دسمبر 2022 کو پنجاب کے شہر چنیوٹ کے تھانہ چناب نگر میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ مبارک احمد ثانی کو جنوری 2023 میں گرفتار کیا گیا تھا۔
مبارک احمد کی گرفتاری کے بعد ایڈیشنل سیشن جج اور بعدازاں لاہور ہائی کورٹ نے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کی تھی۔ معاملہ سپریم کورٹ پہنچا تو اعلیٰ عدالت نے چھ فروری 2024 کو فیصلہ سناتے ہوئے مبارک احمد ثانی کو پانچ ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض فوراً ضمانت پر رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ نظرِثانی اپیل کے بعد بھی بدھ کو عدالتِ عظمیٰ نے اپنا فیصلہ برقرار رکھا تھا۔
چیف جسٹس کے خلاف مہم
سپریم کورٹ کی جانب سے مبارک احمد ثانی کی رہائی کا فیصلہ برقرار رکھنے پر مذہبی جماعتوں کی جانب سے شدید ردِعمل سامنے آیا تھا۔
اتوار کو ٹی ایل پی نے لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا تھا جس میں چیف جسٹس کے خلاف سخت زبان استعمال کی گئی تھی۔
واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے امن و امان کی صورتِ حال کے پیشِ نظر 26 سے 29 جولائی تک پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ کر رکھی ہے۔
وفاقی حکومت کا ردِعمل
چیف جسٹس کو قتل کی دھمکیاں دینے پر وفاقی حکومت بھی حرکت میں آئی ہے۔
پیر کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزرا خواجہ محمد آصف اور احسن اقبال کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر عوام کو اُکسانے اور انتہا پسندانہ پوسٹس لگانے کی کسی صورت اجازت نہیں دی جا سکتی۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ریاست کسی صورت کسی کو قتل کرنے کے فتوے جاری کرنے کی اجازت نہیں دے سکتی۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ عدلیہ کے سربراہ ہیں اور اس ریاستی ستون کے سربراہ کے خلاف ہرزہ سرائی کی کسی صورت اجازت نہیں دی جا سکتی۔
وائس آف امریکہ نے اِس سلسلے میں تحریک لبیک پاکستان سے رابطہ کیا تو اُن کا کہنا تھا کہ یہ ایک شخص کا فعل ہے۔ جماعت کا اِس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
دوسری جانب جماعتِ احمدیہ پاکستان کا مؤقف ہے کہ پاکستان میں طویل عرصے سے احمدی کمیونٹی کے خلاف نفرت انگیز مہم چلائی جا رہی ہے۔
وائس آف امریکہ سے گفتگو کرتے ہوئے جماعتِ احمدیہ کے ترجمان عامر محمود کا کہنا تھا کہ اگر احمدیوں کے خلاف مہم چلانے والوں کو پہلے ہی روکا جاتا تو بات چیف جسٹس کو قتل کرنے کے فتوے جاری کرنے تک نہ پہنچتی۔
اُن کا کہنا تھا کہ وہ چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے کی مذمت کرتے ہیں۔ ریاست کو اس معاملے پر فوری ایکشن لینا چاہیے۔
احمدی کمیونٹی کے افراد خود کو مسلمان قرار دیتے ہیں، تاہم آئینِ پاکستان اُنہیں غیر مسلم قرار دیتا ہے۔
احمدی کمیونٹی کے افراد کو گلہ رہتا ہے کہ پاکستان میں اُنہیں مذہبی آزادی حاصل نہیں اور ان پر مقدمات قائم کر کے ہراساں کیا جاتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر خودکش حملہ ناکام، 4 حملہ آور ہلاک
03/June/2026 👁️ 281 بار دیکھا گیا
امریکی طیاروں نے ایک بار پھر ایران میں فضائی حملے کیے، پاسداران انقلاب کی جوابی کارروائیاں
03/June/2026 👁️ 156 بار دیکھا گیا
ٹانک میں دہشت گردوں کی فائرنگ، چھٹی پر آیا پولیس اہلکار ہلاک
03/June/2026 👁️ 155 بار دیکھا گیا
جزوی جنگ بندی کے باوجود لبنان میں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جھڑپیں جاری
03/June/2026 👁️ 326 بار دیکھا گیا
بنوں: دہشت گردوں نے گیس پائپ لائن دھماکے سے اڑا دی، پشاور میں دھماکا
03/June/2026 👁️ 274 بار دیکھا گیا
لبنان میں طویل المدتی اسرائیلی قبضہ ناقابلِ قبول ہے، فرانس
03/June/2026 👁️ 481 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8783 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4464 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3190 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2366 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2049 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1861 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C