چیف جسٹس پاکستان کا جھوٹی گواہی پر عمر قید کی سزا کا عندیہ
👁️ 146 بار دیکھا گیا
چیف جسٹس پاکستان کا جھوٹی گواہی پر عمر قید کی سزا کا عندیہ
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے جھوٹی گواہی دینے پر عمر قید کی سزا کا عندیہ دے دیا۔
بدھ کو سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی سربراہی میں جعلی گواہ کیخلاف کارروائی پر سماعت ہوئی۔
دوران سماعت جسٹس آصف سعید کھوسہ نے جھوٹی گواہی پر عمر قید کا عندیہ دیا۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ قانون کے مطابق جھوٹی گواہی پر عمر قید کی سزا دی جاتی ہے۔
اس دوران جھوٹا گواہ محمد ارشد عدالت میں پیش ہوا جس نے اے ایس آئی مظہر حسین کے قتل کیس میں مبینہ جھوٹی گواہی دی۔
چیف جسٹس نے ملزم سے استفسار کیا کہ آپ قومی رضا کار ہیں، آپ رضاکارانہ گواہ بھی بنتے ہیں؟
محمد ارشد نے کہا کہ میں اللہ کی رضا کے لیے کام کرتا ہوں، اس پر چیف جسٹس نے مکالمہ کیا کہ اللہ کی رضا کیلئے جھوٹ بھی بولتے ہیں؟
چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کا میڈیکل 3 دن بعد کیوں ہوا ؟ جس پر محمد ارشد نے بتایا مجھے چھرا لگا تھا، 3 دن بعد بازو پر خارش ہوئی تو چھرا باہر نکلا۔
جسٹس آصف سعید کھوسہ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا آپ زیادہ چرب زبانی نہ کریں، یہ کہتا ہے چھرا لگا میڈیکل رپورٹ کے مطابق تیز دھار آلے کا زخم ہے، کہتا ہے ملزم کو ٹارچ کی روشنی میں دیکھا، باقی گواہ کہتے ہیں گھپ اندھیرا تھا۔
چیف جسٹس نے محمد ارشد سے مکالمے میں کہا آپ کے بیان پر کسی شخص کو سزائے موت ہو گئی تو، قومی رضا کار ہیں گواہی بھی رضا کارانہ دی۔
جسٹس آصف کھوسہ نے استفسار کیا کہ آپ بتائیں آپ کیخلاف کارروائی کیوں نہ کی جائے، کیا حکومت ان کو تنخواہ دیتی ہے، جس پر نمائندہ فیصل آباد پولیس نے بتایا حکومت 2 ہزار روپے مہینہ ان کو تنخواہ دیتی ہے۔
چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ پولیس والا کسی معاملے میں قتل ہو گیا یہ ساتھ گئے ہوں گے، پولیس کی عزت بچانے کیلئے جھوٹی گواہی دے دی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ہنگو میں آئی ای ڈی دھماکہ، معروف قبائلی رہنما حاجی عزت گل ہلاک
22/July/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں دہشت گردوں نے سرکاری سکول بارودی مواد سے تباہ کردیا
22/July/2026 👁️ 162 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایرانی بندرگاہوں اور شہروں پر نئے فضائی حملے
22/July/2026 👁️ 143 بار دیکھا گیا
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں
22/July/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں جھڑپوں کے دوران مسجد اور مدرسہ تباہ، تحقیقات کا مطالبہ
22/July/2026 👁️ 169 بار دیکھا گیا
حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
22/July/2026 👁️ 175 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8967 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4820 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3578 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3555 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2568 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2321 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C