چین میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 813 ہوگئی، 37 ہزار متاثر
👁️ 93 بار دیکھا گیا
چین میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 813 ہوگئی، 37 ہزار متاثر
بیجنگ (ڈیلی اردو) کورونا وائرس سے چین میں ہلاک افراد کی تعداد 813 سے زائد ہوگئی، چین میں کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد سارس وائرس سے دنیا بھر میں ہوئی اموات سے بڑھ گئی ہے۔
کورونا وائرس سے چین میں متاثر افراد کی تعداد 37198 سے زائد ہوگئی ہے، یہ بیماری ووہان شہر میں دسمبر میں پھیلی تھی جس کے بعد اس نے چین کے مختلف حصوں اور دنیا کے 2 درجن سے زائد ممالک کو بھی متاثر کیا ہے۔
2002 اور 2003 کے درمیان سارس بیماری کے سبب 774 افراد ہلاک اور 8100 بیمار ہوئے تھے۔ یہ صورت حال آٹھ ماہ کے دوران چھبیس ملکوں میں پیش آئی تھی جس میں 45 فیصد اموات چین میں ہوئی تھیں۔
کورونا سے صرف ہوبے صوبے میں سات سواسی افراد ہلاک اور ستائس ہزار ایک سو بیمار ہوئے ہیں تاہم ہوبے میں نئے کیسز کی تعداد میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے۔ آج صرف دو ہزار ایک سوسنتالیس کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جو پچھلے ایک ہفتے کے دوران سب سے کم ہیں۔
عالمی ادارہ صحت نے امکان ظاہر کیا ہے کہ خطے میں کورونا وائرس کی صورتحال اب مستحکم ہونا شروع ہوگئی ہے تاہم سنگاپور میں مزید 7 کیسز رپورٹ ہونے سے وہاں تعداد 46 ہوگئی ہے جبکہ فرانس کی پہاڑی مقام میں چھٹیاں گزارنے والے 5 برطانوی شہری بھی کورونا کا شکار ہوگئے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8829 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4562 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3271 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2451 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2094 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1898 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C