چین نے روس کو ہتھیار دیے تو ‘نتائج‘ نکلیں گے، جرمن چانسلر
👁️ 34 بار دیکھا گیا
چین نے روس کو ہتھیار دیے تو ‘نتائج‘ نکلیں گے، جرمن چانسلر
برلن (ڈیلی اردو/اے پی/ڈی پی اے)جرمن چانسلر اولاف شولس کا کہنا ہے کہ یوکرین کے خلاف روس کی جنگ کے لیے چین نے اگر ماسکو کو ہتھیار فراہم کیے، تو اس کے ‘نتائج‘ بھی نکلیں گے۔ چانسلر شولس نے تاہم امید ظاہر کی کہ بیجنگ ایسا کرنے سے باز رہے گا۔
جرمن چانسلر اولاف شولس نے یہ بات امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات کے دو روز بعد نیوز چینل سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہی۔ یہ انٹرویو اتوار کے روز نشر کیا گیا۔
امریکی عہدیداروں نے حال ہی میں متنبہ کیا تھا کہ چین اپنے گزشتہ موقف سے ہٹ کر ماسکو کو اسلحہ اور گولہ بارود کی فراہمی شروع کر سکتا ہے۔
واشنگٹن کے اپنے دورے سے قبل شولس نے بیجنگ پر زور دیا تھا کہ وہ ماسکو کو ہتھیار بھیجنے سے گریز کرے۔ اس کے علاوہ انہوں نے روس پر یوکرین سے اپنی افواج نکالنے کے لیے دباؤ بھی ڈالا تھا۔
جب سی این این نے پوچھا کہ اگر چین روس کی مدد کرتا ہے تو کیا وہ اس پر پابندی عائد کرنے کے بارے میں غور کرسکتے ہیں، تو اس سوال کے جواب میں جرمن چانسلر شولس نے کہا، ”میرے خیال میں اس کے نتائج ہوں گے، لیکن ابھی ہم واضح کر رہے ہیں کہ ایسا نہیں ہونا چاہیے اور میں نسبتاً پرامید ہوں کہ اس معاملے میں ہماری درخواست کامیاب رہے گی۔ تاہم ہمیں اس پر بہرحال غور کرنا ہوگا اور بہت زیادہ محتاط بھی رہنا ہوگا۔‘‘
جرمن چانسلر نے تاہم اپنے بیان میں نتائج کی نوعیت کے بارے میں کوئی وضاحت نہ کی۔
چینی ہتھیاروں کی فراہمی کا کوئی ثبوت نہیں، یورپی کمیشن کی صدر
جرمنی یورپ کی سب سے بڑی معیشت ہے اور چین حالیہ برسوں میں اس کا واحد سب سے بڑا تجارتی شراکت دار رہا ہے۔
اتوار کے روز جرمنی میں جب یورپی کمیشن کی صدر اُرزُولا فان ڈئر لاین نے چانسلر شولس کی کابینہ سے ملاقات کی، تو اس کے بعد اولاف شولس سے یہ پوچھا گیا تھا کہ کیا انہیں امریکہ کی جانب سے اس بات کے ٹھوس شواہد مہیا کیے گئے ہیں کہ چین روس کو ہتھیار فراہم کرنے پر غور کر رہا ہے اور اگر بیجنگ نے ایسا کیا تو کیا وہ چین کے خلاف پابندیوں کی حمایت کریں گے؟
اس سوال کے جواب میں جرمن چانسلر نے کہا، ”ہم سب اس بات پر متفق ہیں کہ ہتھیاروں کی ترسیل نہیں ہونا چاہیے اور چینی حکومت نے بھی کہا ہے کہ وہ کوئی ہتھیار مہیا نہیں کرے گی۔‘‘
اولاف شولس نے مزید کہا، ”ہم یہی مطالبہ کر رہے ہیں اور اس پر نگاہ بھی رکھے ہوئے ہیں۔‘‘ انہوں نے پابندیاں عائد کیے جانے کے بارے میں سوال کا کوئی جواب نہ دیا۔ یورپی کمیشن کی صدر اُرزُولا فان ڈئر لاین کا بھی کہنا تھا، ”ہمارے پاس اب تک اس بات کا کوئی ثبوت نہیں لیکن ہمیں روزانہ اس کا مشاہدہ کرنا چاہیے۔‘‘
’پابندی عائد کرنے کا سوال فی الحال فرضی‘
اُرزُولا فان ڈئر لاین نے کہا کہ یہ ایک فرضی سوال ہے کہ کیا یورپی یونین بیجنگ کی طرف سے روس کو فوجی امداد دینے پر چین کے خلاف پابندیاں عائد کرے گی اور اس سوال کا جواب صرف اسی صورت میں دیا جا سکتا ہے جب یہ امکان حقیقت بن جائے۔
گزشتہ جمعرات کو جرمن پارلیمان سے خطاب کرتے ہوئے چانسلر شولس نے چین سے مطالبہ کیا تھا کہ بیجنگ ”یوکرین سے روسی فوج کے انخلا کے لیے ماسکو پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے اور روس کو کوئی ہتھیار فراہم نہ کرے۔‘‘
اس کے بعد گزشتہ جمعے کے روز اولاف شولس نے یہ بھی کہا تھا کہ مغربی اتحاد یوکرین کی ‘حتی الامکان‘ حمایت کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک بہت ہی اہم سال ہے کیونکہ یوکرین پر روس کے حملے سے امن سنگین خطرے میں ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
ٹانک : بی ایچ یو شیخ سلطان پر دوبارہ دھماکا، عمارت کو 80 فیصد نقصان
08/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
کابل : شیعہ کمیونٹی کی اعلیٰ کونسل کے دفتر کا طالبان فورسز کی جانب سے محاصرہ
08/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں قبائلی رہنما ملک نیک محمد محسود فائرنگ سے ہلاک
08/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں بی ایل اے کے خلاف کارروائیاں، 3 دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار
08/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
عراق : سلیمانیہ میں داعش سے وابستگی کے الزام میں مطلوب شخص گرفتار
08/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5104 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C