چین نے مائیک پومپیو سمیت ڈونلڈ ٹرمپ کے 28 ساتھیوں پر پابندی عائد کردی
👁️ 36 بار دیکھا گیا
چین نے مائیک پومپیو سمیت ڈونلڈ ٹرمپ کے 28 ساتھیوں پر پابندی عائد کردی
بیجنگ (ڈیلی اردو) چین نے امریکا کے سابق وزیر خارجہ مائیک پومپیو سمیت ٹرمپ کے 28 ساتھیوں پر پابندی عائد کردی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین نے سابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سمیت ٹرمپ انتظامیہ کے 28 افراد پر پابندی عائد کی ہے جو امریکا کے نئے صدر جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری کے روز عائد کی گئی۔
چین نے امریکا کی جانب سے چین کے خلاف پے در پے لیے جانے والے ایکشن اور انہیں چینی اندرونی معاملات میں مداخلت قرار دیتے ہوئے یہ پابندی عائد کی۔
چینی وزارت خارجہ کے مطابق جن افراد پر پابندی عائد کی گئی ان میں ٹرمپ کے سابق مشیر تجارت پیٹر نوارو، قومی سلامتی کے مشیر رابرٹ برائن، مشرقی ایشیا کے لیے اسسٹنٹ سیکرٹری ڈیوڈ اسٹیلول، سیکرٹری صحت الیکس ایزر اور اقوام متحدہ میں امریکا کے نمائندے کیلی کرافٹ بھی شامل ہیں۔
اس کے علاوہ چین نے ٹرمپ کے سب سے اہم ساتھیوں قومی سلامتی کے سابق مشیر جون بولٹن اور سابق مشیر اسٹیفن بینن پر بھی پابندی عائد کی ہے۔
چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ان شخصیات کے خود غرض سیاسی مفادات اور چین سے نفرت نے یہ ظاہر کیا ہے ان کی نظر میں چینی اور امریکی عوام کے مفادات کی کوئی قدر نہیں جس وجہ سے ان پر پابندی عائد کی گئی ہے لہٰذا یہ تمام شخصیات اور ان کے اہلخانہ کا چین، ہانگ کانگ اور مکاؤ میں داخلہ فوری بند کردیا گیا ہے۔
چین کا کہنا ہے کہ ان شخصیات کی کمپنیوں اور ان سے منسلک اداروں کے بھی چین کے ساتھ کاروبار پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
دوسری جانب امریکی صدر جوبائیڈن کی انتظامیہ نے چین کے اس اقدام کو مذموم اور بے نتیجہ قرار دیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 20 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 25 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 17 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 19 بار دیکھا گیا
ایڈنبرا حملے: برطانوی وزیراعظم نے واقعات کو 'مسلمان دشمنی' قرار دے دیا
21/June/2026 👁️ 23 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8845 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4593 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2466 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2114 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1915 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C