چین کی تائیوان کی حدود کے قریب بڑے پیمانے پر جنگی مشقیں
👁️ 24 بار دیکھا گیا
چین کی تائیوان کی حدود کے قریب بڑے پیمانے پر جنگی مشقیں
بیجنگ (ڈیلی اردو/وی او اے/اے پی) چین کی فضائیہ اور بحری فوج نے اتوار اور پیر کو تائیوان کی حدود کے قریب بڑے پیمانے پر مشترکہ جنگی مشقیں کی ہیں جس کی تصدیق چین اور تائیوان دونوں کی دفاع سے متعلقہ وزارتوں نے کی ہے۔
Taiwan condemns China for latest combat drills near island https://t.co/SsQIt49lso pic.twitter.com/IHVt371pMN
— Reuters (@Reuters) January 9, 2023
یہ مشقیں جرمن قانون سازوں کے ایک گروپ کے دورے کے موقعے پر ہوئیں جو پیر کی صبح تائیوان پہنچا تھا۔ اس وفد کی قیادت جرمن پارلیمنٹ کی ڈیفنس کمیٹی کی سربراہ میری ایگنس اسٹریک زمرمین کر رہی ہیں۔
جرمن قانون ساز تائیوان کے صدر سائی انگ وین کے ساتھ ساتھ تائیوان کی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ اور چین کے امور سے متعلق مین لینڈ افئیرز کونسل سے ملاقات کریں گے۔
چین نے حالیہ برسوں میں تائیوان کی فوج پر دباؤ میں اضافہ کرتے ہوئے اس خود مختار جزیرے کی جانب تقریباً روزانہ کی بنیاد پر جنگی طیارے اور بحری جہاز بھیجنےکا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ چین اس جزیرے پر اقتدار اعلٰی کا دعوی کرتا ہے جو خانہ جنگی کے بعد 1949 میں چین کے مرکزی حصے سے الگ ہو گیا تھا۔
تائیوان کی وزارتِ دفاع نے اپنے میزائل سسٹمز پر چینی جنگی طیاروں اور بحری جہازوں کی مانیٹرنگ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اتوار کے روز شروع ہونے والی یہ مشقیں پیر تک جاری رہیں۔
وزارت نے کہا ہے کہ چینی کارروائیوں نے آبنائے تائیوان اور آس پاس کے پانیوں میں امن اور استحکام کو بری طرح متاثر کیا ہے۔
تائیوان کی وزارت دفاع نے پیر کی صبح ایک بیان میں کہا کہ اتوار کی صبح چھ بجے سے پیر کی صبح چھ بجے کے درمیان 24 گھنٹوں کے دوران چین کی لبریشن آرمی نے تائیوان کی جانب 57 جنگی طیارے اور چار بحری جہاز بھیجے۔
ان میں سے 28 طیاروں نے آبنائے تائیوان کی درمیانی حد کو پار کیا جو وہ غیر سرکاری سرحد ہے جس پر دونوں فریق اس سے قبل قائم تھے۔
پی ایل اے کے مشرقی تھیٹر کمانڈ کے لیے ایک ترجما ن شی یی کے ایک بیا ن کے مطابق چین نے اتوار کی رات لگ بھگ11 بجے یہ کہتے ہوئے ان مشقوں کا اعلان کیا کہ ا ن کا بنیادی مقصد زمینی اور سمندری حملوں کی تیاری ہے۔
دسمبر کے آخر میں چین نے تائیوان کی جانب 71 طیاروں کی ایک ریکارڈ تعداد اور سات بحری جہاز بھیجے تھے جو 2022 میں اس پیمانے کی سب سے بڑی مشق تھی۔
تائیوان اپنی سالانہ دو روزہ فوجی مشقیں بدھ سے شروع کر رہا ہے۔ نئے قمری سال کی تعطیلات سے قبل کی جانے والی ان مشقوں کا مقصد اپنی دفاع کی صلاحیتوں کا اظہار ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
طالبان نے افغانستان میں چھوٹی داڑھی پر امدادی کارکن گرفتار کر لیے
23/June/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
امریکہ نے ایرانی تیل کی برآمدات پر عارضی پابندیاں نرم کر دیں، 60 روزہ لائسنس جاری
23/June/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
ایران میں کریک ڈاؤن، “دشمن سے تعاون” کے الزام میں 3 ہزار سے زائد گرفتاریاں
23/June/2026 👁️ 248 بار دیکھا گیا
بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ شاہ کو عمر قید
23/June/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
ماسکو پر 60 ڈرون حملے ناکام، یوکرین میں روسی حملوں سے 5 افراد ہلاک
23/June/2026 👁️ 195 بار دیکھا گیا
لبنان میں حزب اللہ کا اسرائیل کے خلاف دفاعی کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
23/June/2026 👁️ 199 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8849 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4608 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3300 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2470 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2123 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1917 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C