ڈاکٹر شاہنواز: توہین مذہب کے ملزم کا ماورائے عدالت قتل، ڈی آئی جی سمیت پولیس افسران و اہلکار معطل
👁️ 111 بار دیکھا گیا
ڈاکٹر شاہنواز: توہین مذہب کے ملزم کا ماورائے عدالت قتل، ڈی آئی جی سمیت پولیس افسران و اہلکار معطل
کراچی (ڈیلی اردو/اے پی/ڈی پی اے) پاکستانی حکام نے توہین رسالت کے ایک ملزم کو ماورائے عدالت ہلاک کرنے والے پولیس افسران و اہلکاروں کو معطل کر دیا ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے میں پولیس کے ہاتھوں اس نوعیت کے قتل کا یہ دوسرا واقعہ تھا۔
جمعے کے روز پاکستانی حکام ان پولیس افسران و اہلکاروں کو معطل کر دیا ہے، جنہوں نے توہین مذہب کے ایک ملزم کو ماورائے عدالت قتل کر دیا تھا، جب کہ مقامی افراد نے ان پولیس اہلکاروں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی تھیں۔
پاکستانی صوبہ سندھ کے ضلع عمر کوٹ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر شاہنواز توہین مذہب کے الزامات لگائے جانے کے بعد روپوش ہو گئے تھے۔ ان پر الزام تھا کہ انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری کردہ مواد میں پیغمبر اسلام کی توہین کی تھی۔ رواں ہفتے کے آغاز پر اس ملزم کو پولیس نےگولیاں مار کر ہلاک کر دیا تھا، جس پر انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے شدید تنقید سامنے آئے تھی۔
مقامی پولیس سربراہ نیاز کھوسو کے مطابق نواز ایک اور شخص کے ہمراہ موٹرسائیکل پر سوار بدھ کی رات سفر کر رہا تھا، جب پولیس اہلکاروں نے اسے رکنے کا اشارہ کیا، جب کہ انہوں نے پولیس اہلکاروں کو ہدایات کو نظرانداز کیا اور فرار کی کوشش کی، جس پر پولیس اہلکاروں نے فائرنگ کی۔ نیاز کھوسو کے مطابقپولیس اہلکاروں نے شاہ نواز کو دانستہ قتل نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ موٹرسائیکل پر سوار دوسرا شخص فرار ہو گیا۔ تاہم بعد میں اس واقعے میں ملوث پولیس اہلکاروں کا تھانے میں شاندار استقبال کیا گیا اور ان پر مقامی افراد نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔
صوبہ سندھ کے وزیرداخلہ ضیا الحسن نے ڈپٹی انسپیکٹر جنرل جاوید جسکانی سمیت اس واقعے میں ملوث تمام اہلکاروں کی معطلی کا حکم جاری کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ جسکانی بھی اس واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جانے والی ویڈیوز میں دکھائی دے رہے تھے۔
صوبائی وزیرداخلہ نے سینیئر پولیس افسر اسد چوہدری کو بھی معطل کر دیا ہے، جنہوں نے اس واقعے کے بعد بیان دیا تھا کہ ملزم کے قتل کا توہین رسالت کے معاملے سے کوئی تعلق نہیں، اور یہ کہ اس معاملے کا علم فقط تب ہوا جب ملزم شاہ نواز کی لاش کا پوسٹ مارٹم کیا گیا۔
بتایا گیا ہے کہ اس واقعے کے بعد مشتعل ہجوم نے نواز کی لاش اس کے اہل خانہ سے چھین کر اسے نذر آتش کر دیا۔ اس سے ایک روز قبل میرپور خاص کے قریب واقعے علاقے عمرکوٹ میں ایک مشتعل ہجوم کی جانب سے نواز کو گرفتار کرنے کے مطالبے کے ساتھ مظاہرہ بھی کیا گیا تھا۔ اس مشتعل ہجوم نے نواز کے کلینک کو بھی آگ لگا دی۔
اس واقعے سے چند ہی روز قبل پاکستان کے جنوب مغربی صوبے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں توہین رسالت کے الزام میں گرفتار ایک شخص کو حوالات کے اندر ایک پولیس اہلکار نے گولیاں مار کر ہلاک کر دیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدے پر اندرونی اختلافات سامنے آ گئے
13/June/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا چکا، وزیراعظم شہباز شریف
13/June/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے مجوزہ معاہدے کا اسرائیل حصہ نہیں، وزیراعظم نتین یاہو
13/June/2026 👁️ 111 بار دیکھا گیا
بنوں میں ٹارگٹ کلنگ کے دو واقعات، دو پولیس اہلکار ہلاک
13/June/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے پر ’بہترین‘ سمجھوتہ طے پا گیا، امریکی صدر
13/June/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
لکی مروت: مسجد پر خودکش حملے کی کوشش ناکام، حملہ آور مارا گیا، 2 افراد ہلاک
13/June/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8816 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4525 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3257 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2436 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2079 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1884 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C