ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے آنے کی خبر غلط تھی تو حکومت خاموش کیوں رہی: فوزیہ صدیقی
👁️ 109 بار دیکھا گیا
ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے آنے کی خبر غلط تھی تو حکومت خاموش کیوں رہی: فوزیہ صدیقی
کراچی (ویب ڈیسک) ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ لگ رہا تھا کہ عافیہ واپس آرہی ہیں اور قوم جو عافیہ سے محبت کرتی ہے خوش ہوگئی تھی لیکن ایسا نہیں ہوا اور عوام مایوس ہوگئے، عافیہ کے آنے کی خبر غلط تھی تو حکومت خاموش کیوں رہی؟
امریکا میں قید پاکستانی ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 10 مارچ سے عافیہ کے آنے کی خبریں چل رہی ہیں کہ وہ 16 مارچ کو آرہی ہیں، اگر یہ خبر غلط تھی تو حکومت کیوں خاموش رہی؟ اس ملک میں اگر عافیہ کو واپس لانے کا وعدہ پورا نہیں ہوتا تو عوام اور کیا امید رکھے
ڈاکٹر فوزیہ نے کہا کہ آج یہ سوال گردش کر رہا ہے کہ کیا عافیہ آرہی ہیں؟ سوال اب یہ نہیں کہ کیا آرہی ہیں بلکہ یہ کہ کب آرہی ہیں؟
جیسے جیسے وقت گزر رہا ہے لگ رہا تھا کہ وہ واپس آئیں گی، وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ خاموش رہیے گا اس حوالے سے لیکن اس بیان کو توڑ مروڑ کر سوشل میڈیا پر پھیلا دیا گیا اگر ایسا نہ ہوتا تو شاید آج عافیہ کو ویلکم کر رہے ہوتے۔
ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ میں اس مسئلے پر خاموش رہی تو میرے نام سے جعلی اکاؤنٹ بنا کر بے تکی خبریں پھیلائی گئیں،ان خبروں نے عوام کو گمراہ کردیا،
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم کوشش کررہے ہیں امریکا سے بات کر رہے ہیں لیکن جب ہم بات کرتے ہیں تو کہتے ہیں کہ امریکی قوانین آڑے آرہے ہیں، وزیر خارجہ نے کہا کہ اگر خاموش رہا جائے تو یہ مسئلہ حل ہو سکتا ہے، میں پوچھتی ہوں ریمنڈ ڈیوس نے کتنے قتل کیے تھے اور عافیہ نے کس کو مارا ہے؟
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 125 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 131 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 178 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8828 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4556 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3269 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2449 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2090 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1896 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C