28/October/2022

ڈیرہ اسماعیل خان: شدت پسندوں کے حملے میں سیکورٹی فورسز کے 2 اہلکار ہلاک، 2 زخمی

👁️ 34 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
ڈیرہ اسماعیل خان: شدت پسندوں کے حملے میں سیکورٹی فورسز کے 2 اہلکار ہلاک، 2 زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان: شدت پسندوں کے حملے میں سیکورٹی فورسز کے 2 اہلکار ہلاک، 2 زخمی

اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں شدت پسندوں کے سیکورٹی فورسز پر حملے کے نتیجے میں دو اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔

سرکاری ذرائع کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ کھوئی بہارہ میں سیلاب متاثرین کے سروے ٹیم کی سیکیورٹی پہ مامور کیو آر ایف ٹیم پر شدت پسندوں نے حملہ کر دیا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ حملے میں سیکورٹی فورسز کے دو اہلکار موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ دو زخمی ہوگئے۔

حملے میں زخمی ہونے والے دو اہلکاروں کو سی ایم ایچ ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کردیا گیا ہے۔

ایسی اطلاع ہے کہ اس فائرنگ میں شدت پسندوں کا بھی جانی نقصان ہوا ہے لیکن اس بارے میں تفصیل معلوم نہیں ہو سکی۔

مقامی افراد کا کہنا تھا کہ اہلکاروں اور عسکریت پسندوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ کافی دیر تک جاری رہا۔

واقعے کے فوری بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C